باب: شکار، مویشیوں یا کھیتی (کی حفاظت) کے سوا کتا رکھنے کی حرمت

باب تحريم اتخاذ الكلب إلا لصيد أو ماشية أو زرع

عن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: سمعتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إلاَّ كَلْبَ صَيْدٍ أوْ مَاشِيَةٍ فَإنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أجْرِهِ كُلَّ يَومٍ قِيرَاطَانِ». متفق عليه.
وفي رواية: «قِيرَاطٌ».
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے شکاری کتے یا مویشیوں (کی حفاظت) کے کتے کے سوا کوئی کتا رکھا تو اس کے اجر میں سے ہر روز دو قیراط کم ہوتے رہتے ہیں۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”ایک قیراط۔“
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1688
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 112 (5481)، ومسلم 5/ 37 (1574) (51) و(53).
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أمْسَكَ كَلْبًا، فَإنَّهُ ينْقُصُ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَومٍ قِيرَاطٌ إلاَّ كَلْبَ حَرْثٍ أوْ مَاشِيَةٍ». متفق عليه.
وفي رواية لمسلم: «مَنْ اقْتَنَى كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلاَ مَاشِيَةٍ وَلاَ أرْضٍ، فَإنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أجْرِهِ قِيرَاطَانِ كُلَّ يَوْمٍ».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کتا رکھا تو اس کے عمل میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے، سوائے کھیتی یا مویشیوں (کی حفاظت) کے کتے کے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”جس نے کوئی ایسا کتا رکھا جو نہ شکاری کتا ہو، نہ مویشیوں کا اور نہ زمین (کھیت) کا، تو اس کے اجر میں سے ہر روز دو قیراط کم ہوتے رہتے ہیں۔“
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1689
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 135 (2322)، ومسلم 5/ 38 (1575) (57) و(59).