باب: سوتے وقت وغیرہ گھر میں آگ (جلتی) چھوڑنے کی ممانعت، خواہ وہ چراغ میں ہو یا کسی اور چیز میں
باب النهي عن ترك النار في البيت عند النوم ونحوه سواء كانت في سراج أو غيره
عن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ تَتْرُكُوا
النَّارَ فِي بُيُوتِكُمْ حِينَ تَنَامُونَ». متفق عليه.
النَّارَ فِي بُيُوتِكُمْ حِينَ تَنَامُونَ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو اپنے گھروں میں آگ (جلتی) نہ چھوڑو۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وضاحت:
امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم (7/163) میں فرماتے ہیں: "یہ (حکم) عام ہے، اس میں چراغ وغیرہ کی آگ (سب) داخل ہے۔ رہی وہ قندیلیں جو مساجد وغیرہ میں لٹکائی جاتی ہیں، تو اگر ان کی وجہ سے آگ لگنے کا خدشہ ہو تو وہ (بھی) بجھانے کے حکم میں داخل ہیں، اور اگر اس سے امن ہو، جیسا کہ عموماً ہوتا ہے، تو ظاہر یہ ہے کہ ان میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ (ممانعت کی) علت موجود نہیں..."
وعن أبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قال: احْتَرَقَ بَيْتٌ بالمَدِينَةِ عَلَى أهْلِهِ مِنَ اللَّيْلِ، فَلَمَّا حُدِّثَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - بِشَأنِهِم، قالَ: «إنَّ هذِهِ النَّارَ عَدُوٌّ لَكُمْ، فَإذا نِمْتُمْ، فَأطْفِئُوهَا» متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مدینہ میں رات کے وقت ایک گھر اپنے رہنے والوں سمیت جل گیا۔ جب رسول اللہ ﷺ کو ان کا حال بتایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک یہ آگ تمہاری دشمن ہے، لہٰذا جب تم سونے لگو تو اسے بجھا دیا کرو۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 161 پر گزر چکی ہے۔
وعن جابر - رضي الله عنه - عن رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «غَطُّوا الإنَاءَ، وَأَوْكِئُوا السِّقَاءَ، وَأَغْلِقُوا الأَبْوَابَ، وَأَطْفِئُوا السِّرَاجَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لاَ يَحُلُّ سِقَاءً، وَلاَ يَفْتَحُ بَابًا، وَلاَ يَكْشِفُ إنَاءً. فإنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إلاَّ أَنْ يَعْرُضَ عَلَى إنَائِهِ عُودًا، وَيَذْكُرَ اسْمَ اللهِ، فَلْيَفْعَل، فإنَّ الفُوَيْسِقَةَ تُضْرِمُ عَلَى أهْلِ البَيْتِ بَيْتَهُمْ». رواه مسلم.
«الفُويْسِقَةُ»: الفَأرَةُ، «وَتُضْرِمُ»: تُحْرِقُ.
«الفُويْسِقَةُ»: الفَأرَةُ، «وَتُضْرِمُ»: تُحْرِقُ.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”برتن ڈھانپ دو، مشکیزے کا منہ باندھ دو، دروازے بند کر دو اور چراغ بجھا دو، کیونکہ شیطان (بندھا ہوا) مشکیزہ نہیں کھولتا، (بند) دروازہ نہیں کھولتا اور (ڈھکا ہوا) برتن نہیں کھولتا۔ اگر تم میں سے کسی کو اس کے سوا کچھ نہ ملے کہ اپنے برتن پر ایک لکڑی چوڑائی میں رکھ دے اور اللہ کا نام لے، تو وہ ایسا ہی کر لے، کیونکہ چوہیا گھر والوں پر ان کا گھر جلا ڈالتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الفُويْسِقَةُ»: چوہیا۔
«وَتُضْرِمُ»: جلا ڈالتی ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الفُويْسِقَةُ»: چوہیا۔
«وَتُضْرِمُ»: جلا ڈالتی ہے۔