باب: داڑھی، سر وغیرہ کے سفید بال اکھاڑنے کی ممانعت، اور بے ریش لڑکے کے لیے داڑھی کے بال پہلی بار نکلتے وقت انہیں اکھاڑنے کی ممانعت
باب النهي عن نتف الشيب من اللحية والرأس وغيرهما، وعن نتف الأمرد شعر لحيته عند أول طلوعه
عن عمرو بن شعيب، عن أبيهِ، عن جَدِّهِ - رضي الله عنه - عن النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ تَنْتِفُوا الشَّيْبَ؛ فَإنَّهُ نُورُ المُسْلِمِ يَوْمَ القِيَامَةِ» حديث حسن، رواه أبو داود، والترمذي، والنسائي بأسانيد حسنة، قال الترمذي: «هو حديث حسن».
ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سفید بالوں کو مت اکھاڑو، کیونکہ یہ قیامت کے دن مسلمان کا نور ہیں۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود، ترمذی اور نسائی نے حسن سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے، ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود، ترمذی اور نسائی نے حسن سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے، ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ علَيْهِ أمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں تو وہ مردود ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 169 پر گزر چکی ہے۔