باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿والَّذِينَ يُؤْذُونَ المُؤْمِنِينَ والمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإثْمًا مُبِينًا﴾ [الأحزاب: ٥٨].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بغیر کسی (گناہ کے) جو انہوں نے کمایا ہو ایذا دیتے ہیں، تو یقیناً انہوں نے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اٹھایا۔“ (سورۃ الاحزاب: 58)
وعن عبدِ الله بن عمرو بن العاصِ رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «المُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ المُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، والمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللهُ عَنْهُ». متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں، اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع کیا ہے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أحَبَّ أَنْ يُزَحْزَحَ عَنِ النَّارِ، ويُدْخَلَ الجَنَّةَ، فَلْتَأْتِهِ مَنِيَّتُهُ وَهُوَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَاليَومِ الآخِرِ، وَلْيَأْتِ إِلَى النَّاسِ الَّذِي يُحِبُّ أَنْ يُؤْتَى إِلَيْهِ». رواه مسلم.
وَهُوَ بعض حديثٍ طويلٍ سبق في بابِ طاعَةِ وُلاَةِ الأمُورِ.
وَهُوَ بعض حديثٍ طويلٍ سبق في بابِ طاعَةِ وُلاَةِ الأمُورِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرے کہ اسے جہنم سے دور کر دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے، تو اسے موت اس حال میں آئے کہ وہ اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو، اور وہ لوگوں سے ویسا سلوک کرے جیسا سلوک وہ پسند کرتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
یہ ایک لمبی حدیث کا حصہ ہے جو حکمرانوں کی اطاعت کے باب میں گزر چکی ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
یہ ایک لمبی حدیث کا حصہ ہے جو حکمرانوں کی اطاعت کے باب میں گزر چکی ہے۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 667 پر گزر چکی ہے۔