باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
اعْلَمْ أنَّ الغِيبَةَ تُبَاحُ لِغَرَضٍ صَحيحٍ شَرْعِيٍّ لا يُمْكِنُ الوُصُولُ إِلَيْهِ إِلاَّ بِهَا، وَهُوَ سِتَّةُ أسْبَابٍ:
الأَوَّلُ: التَّظَلُّمُ، فَيَجُوزُ لِلمَظْلُومِ أَنْ يَتَظَلَّمَ إِلَى السُّلْطَانِ والقَاضِي وغَيرِهِما مِمَّنْ لَهُ وِلاَيَةٌ، أَوْ قُدْرَةٌ عَلَى إنْصَافِهِ مِنْ ظَالِمِهِ، فيقول: ظَلَمَنِي فُلاَنٌ بكذا.
الثَّاني: الاسْتِعانَةُ عَلَى تَغْيِيرِ المُنْكَرِ، وَرَدِّ العَاصِي إِلَى الصَّوابِ، فيقولُ لِمَنْ يَرْجُو قُدْرَتهُ عَلَى إزالَةِ المُنْكَرِ: فُلانٌ يَعْمَلُ كَذا، فازْجُرْهُ عَنْهُ ونحو ذَلِكَ ويكونُ مَقْصُودُهُ التَّوَصُّلُ إِلَى إزالَةِ المُنْكَرِ، فَإنْ لَمْ يَقْصِدْ ذَلِكَ كَانَ حَرَامًا.
الثَّالِثُ: الاسْتِفْتَاءُ، فيقُولُ لِلمُفْتِي: ظَلَمَنِي أَبي أَوْ أخي، أَوْ زوجي، أَوْ فُلانٌ بكَذَا فَهَلْ لَهُ ذَلِكَ؟ وَمَا طَريقي في الخلاصِ مِنْهُ، وتَحْصيلِ حَقِّي، وَدَفْعِ الظُّلْمِ؟ وَنَحْو ذَلِكَ، فهذا جَائِزٌ لِلْحَاجَةِ، ولكِنَّ الأحْوطَ والأفضَلَ أَنْ يقول: مَا تقولُ في رَجُلٍ أَوْ شَخْصٍ، أَوْ زَوْجٍ، كَانَ مِنْ أمْرِهِ كذا؟ فَإنَّهُ يَحْصُلُ بِهِ الغَرَضُ مِنْ غَيرِ تَعْيينٍ، وَمَعَ ذَلِكَ، فالتَّعْيينُ جَائِزٌ كَمَا سَنَذْكُرُهُ في حَدِيثِ هِنْدٍ إنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى.
الرَّابعُ: تَحْذِيرُ المُسْلِمينَ مِنَ الشَّرِّ وَنَصِيحَتُهُمْ، وذَلِكَ مِنْ وُجُوهٍ:
مِنْهَا جَرْحُ المَجْرُوحينَ مِنَ الرُّواةِ والشُّهُودِ وذلكَ جَائِزٌ بإجْمَاعِ المُسْلِمينَ، بَلْ وَاجِبٌ للْحَاجَةِ.
ومنها: المُشَاوَرَةُ في مُصاهَرَةِ إنْسانٍ أو مُشاركتِهِ، أَوْ إيداعِهِ، أَوْ مُعامَلَتِهِ، أَوْ غيرِ ذَلِكَ، أَوْ مُجَاوَرَتِهِ، ويجبُ عَلَى المُشَاوَرِ أَنْ لا يُخْفِيَ حَالَهُ، بَلْ يَذْكُرُ المَسَاوِئَ الَّتي فِيهِ بِنِيَّةِ النَّصيحَةِ.
ومنها: إِذَا رأى مُتَفَقِّهًا يَتَرَدَّدُ إِلَى مُبْتَدِعٍ، أَوْ فَاسِقٍ يَأَخُذُ عَنْهُ العِلْمَ، وخَافَ أَنْ يَتَضَرَّرَ المُتَفَقِّهُ بِذَلِكَ، فَعَلَيْهِ نَصِيحَتُهُ بِبَيانِ حَالِهِ، بِشَرْطِ أَنْ يَقْصِدَ النَّصِيحَةَ، وَهَذا مِمَّا يُغلَطُ فِيهِ. وَقَدْ يَحمِلُ المُتَكَلِّمَ بِذلِكَ الحَسَدُ، وَيُلَبِّسُ الشَّيطانُ عَلَيْهِ ذَلِكَ، ويُخَيْلُ إِلَيْهِ أنَّهُ نَصِيحَةٌ فَليُتَفَطَّنْ لِذلِكَ.
وَمِنها: أَنْ يكونَ لَهُ وِلايَةٌ لا يقومُ بِهَا عَلَى وَجْهِها: إمَّا بِأنْ لا يكونَ صَالِحًا لَهَا، وإما بِأنْ يكونَ فَاسِقًا، أَوْ مُغَفَّلًا، وَنَحوَ ذَلِكَ فَيَجِبُ ذِكْرُ ذَلِكَ لِمَنْ لَهُ عَلَيْهِ ولايةٌ عامَّةٌ لِيُزيلَهُ، وَيُوَلِّيَ مَنْ يُصْلحُ، أَوْ يَعْلَمَ ذَلِكَ مِنْهُ لِيُعَامِلَهُ بِمُقْتَضَى حالِهِ، وَلاَ يَغْتَرَّ بِهِ، وأنْ يَسْعَى في أَنْ يَحُثَّهُ عَلَى الاسْتِقَامَةِ أَوْ يَسْتَبْدِلَ بِهِ.
الخامِسُ: أَنْ يَكُونَ مُجَاهِرًا بِفِسْقِهِ أَوْ بِدْعَتِهِ كالمُجَاهِرِ بِشُرْبِ الخَمْرِ، ومُصَادَرَةِ النَّاسِ، وأَخْذِ المَكْسِ، وجِبَايَةِ الأمْوَالِ ظُلْمًا، وَتَوَلِّي الأمُورِ الباطِلَةِ، فَيَجُوزُ ذِكْرُهُ بِمَا يُجَاهِرُ بِهِ، وَيَحْرُمُ ذِكْرُهُ بِغَيْرِهِ مِنَ العُيُوبِ، إِلاَّ أَنْ يكونَ لِجَوازِهِ سَبَبٌ آخَرُ مِمَّا ذَكَرْنَاهُ.
السَّادِسُ: التعرِيفُ، فإذا كَانَ الإنْسانُ مَعْرُوفًا بِلَقَبٍ، كالأعْمَشِ، والأعرَجِ، والأَصَمِّ، والأعْمى، والأحْوَلِ، وغَيْرِهِمْ جاز تَعْرِيفُهُمْ بذلِكَ، وَيَحْرُمُ إطْلاقُهُ عَلَى جِهَةِ التَّنْقِيصِ، ولو أمكَنَ تَعْريفُهُ بِغَيرِ ذَلِكَ كَانَ أوْلَى، فهذه ستَّةُ أسبابٍ ذَكَرَهَا العُلَمَاءُ وأكثَرُها مُجْمَعٌ عَلَيْهِ، وَدَلائِلُهَا مِنَ الأحادِيثِ الصَّحيحَةِ مشهورَةٌ. فمن ذَلِكَ:

جان لو کہ غیبت کسی ایسے صحیح شرعی مقصد کے لیے جائز ہو جاتی ہے جس تک اس کے بغیر پہنچنا ممکن نہ ہو، اور اس کے چھ اسباب ہیں:
پہلا: ظلم کی فریاد کرنا۔ مظلوم کے لیے جائز ہے کہ وہ بادشاہ، قاضی اور ان کے علاوہ ہر اس شخص کے پاس ظلم کی فریاد کرے جسے اختیار حاصل ہو یا جو اسے اس کے ظالم سے انصاف دلانے کی قدرت رکھتا ہو، چنانچہ وہ کہے: فلاں نے مجھ پر یہ ظلم کیا ہے۔
دوسرا: برائی کو بدلنے اور گناہ گار کو درست راستے پر لانے کے لیے مدد طلب کرنا۔ چنانچہ وہ کسی ایسے شخص سے، جس کے بارے میں اسے امید ہو کہ وہ برائی کو ختم کرنے کی قدرت رکھتا ہے، کہے: فلاں شخص یہ کام کرتا ہے، اسے اس سے روکیے، یا اسی طرح کی کوئی بات۔ اور اس کا مقصد برائی کو ختم کرنے تک پہنچنا ہو، اگر اس کا یہ مقصد نہ ہو تو یہ حرام ہوگا۔
تیسرا: فتویٰ طلب کرنا۔ چنانچہ وہ مفتی سے کہے: میرے والد نے، یا میرے بھائی نے، یا میرے شوہر نے، یا فلاں نے مجھ پر یہ ظلم کیا ہے، کیا اسے اس کا حق ہے؟ اور اس سے چھٹکارا پانے، اپنا حق حاصل کرنے اور ظلم کو دور کرنے کا میرے لیے کیا طریقہ ہے؟ اور اسی طرح کی باتیں۔ تو یہ ضرورت کی وجہ سے جائز ہے، لیکن زیادہ احتیاط والا اور افضل یہ ہے کہ وہ کہے: آپ ایسے آدمی، یا شخص، یا شوہر کے بارے میں کیا کہتے ہیں جس کا معاملہ یہ ہو؟ کیونکہ اس سے کسی کو متعین کیے بغیر مقصد حاصل ہو جاتا ہے، اور اس کے باوجود متعین کرنا بھی جائز ہے، جیسا کہ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ ہند (رضی اللہ عنہا) کی حدیث میں ذکر کریں گے۔
چوتھا: مسلمانوں کو شر سے خبردار کرنا اور ان کی خیر خواہی کرنا، اور اس کی کئی صورتیں ہیں:
ان میں سے ایک مجروح راویوں اور گواہوں پر جرح کرنا ہے، اور یہ مسلمانوں کے اجماع سے جائز ہے، بلکہ ضرورت کی وجہ سے واجب ہے۔
اور ان میں سے: کسی انسان سے رشتہ داری (نکاح) کرنے، یا اس کے ساتھ شراکت کرنے، یا اس کے پاس امانت رکھنے، یا اس سے لین دین کرنے، یا اس کے علاوہ کسی معاملے، یا اس کا پڑوسی بننے کے بارے میں مشورہ کرنا۔ اور جس سے مشورہ لیا جائے اس پر واجب ہے کہ وہ اس کا حال نہ چھپائے، بلکہ خیر خواہی کی نیت سے اس کی وہ برائیاں ذکر کرے جو اس میں ہیں۔
اور ان میں سے: جب وہ کسی طالب علم کو دیکھے کہ وہ کسی بدعتی یا فاسق کے پاس آتا جاتا ہے اور اس سے علم حاصل کرتا ہے، اور اسے اندیشہ ہو کہ طالب علم کو اس سے نقصان پہنچے گا، تو اس پر لازم ہے کہ اس (بدعتی یا فاسق) کا حال بیان کر کے اس (طالب علم) کی خیر خواہی کرے، بشرطیکہ اس کا مقصد خیر خواہی ہو۔ اور یہ ان امور میں سے ہے جن میں غلطی ہو جاتی ہے؛ کبھی ایسی بات کہنے والے کو حسد اس پر آمادہ کرتا ہے، اور شیطان اس پر معاملہ مشتبہ کر دیتا ہے اور اسے یہ خیال دلاتا ہے کہ یہ خیر خواہی ہے، لہٰذا اس بات کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے۔
اور ان میں سے: یہ کہ کسی شخص کے پاس کوئی عہدہ ہو جسے وہ اس کے صحیح طریقے پر ادا نہ کرتا ہو؛ یا تو اس لیے کہ وہ اس کا اہل نہیں، یا اس لیے کہ وہ فاسق یا غافل ہے، یا اسی طرح کی کوئی بات ہو۔ تو یہ بات اس شخص کے سامنے ذکر کرنا واجب ہے جسے اس پر عمومی اختیار حاصل ہو، تاکہ وہ اسے ہٹا دے اور کسی اہل شخص کو مقرر کر دے، یا اس کے بارے میں یہ بات جان لے تاکہ اس کے حال کے مطابق اس سے معاملہ کرے اور اس سے دھوکا نہ کھائے، اور یہ کوشش کرے کہ اسے درستی پر ابھارے یا اس کی جگہ کسی اور کو لے آئے۔
پانچواں: یہ کہ وہ (شخص) اپنے فسق یا اپنی بدعت کو اعلانیہ کرنے والا ہو، جیسے علانیہ شراب پینے والا، لوگوں کا مال زبردستی چھیننے والا، ٹیکس (چونگی) لینے والا، ظلم سے مال وصول کرنے والا اور باطل کاموں کا ذمہ دار بننے والا۔ تو اس کا ان چیزوں کے ساتھ ذکر کرنا جائز ہے جنہیں وہ اعلانیہ کرتا ہے، اور ان کے علاوہ دوسرے عیبوں کے ساتھ اس کا ذکر کرنا حرام ہے، الا یہ کہ اس کے جواز کا کوئی اور سبب ہو جو ہم نے ذکر کیے ہیں۔
چھٹا: پہچان کرانا۔ چنانچہ جب کوئی انسان کسی لقب سے معروف ہو، جیسے اعمش (چندھا)، اعرج (لنگڑا)، اصم (بہرا)، اعمیٰ (نابینا)، احول (بھینگا) وغیرہ، تو ان کی اس (لقب) کے ساتھ پہچان کرانا جائز ہے، اور تنقیص (عیب جوئی) کے طور پر اس کا استعمال حرام ہے، اور اگر اس کے علاوہ کسی اور طریقے سے اس کی پہچان کرانا ممکن ہو تو وہ زیادہ بہتر ہے۔ تو یہ چھ اسباب ہیں جنہیں علماء نے ذکر کیا ہے اور ان میں سے اکثر پر اجماع ہے، اور ان کے دلائل صحیح احادیث سے مشہور ہیں۔ ان میں سے (چند یہ ہیں):
«المَكْس»: وہ ٹیکس (چونگی) جو ٹیکس وصول کرنے والا لیتا ہے۔ (النہایہ 4/349)

عن عائشة رضي الله عنها: أنَّ رجلًا اسْتَأذَنَ عَلَى النبيّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «ائْذَنُوا لَهُ، بِئسَ أخُو العَشِيرَةِ؟». متفق عَلَيْهِ.
احتَجَّ بِهِ البخاري في جوازِ غيبَة أهلِ الفسادِ وأهلِ الرِّيبِ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ کے پاس (آنے کی) اجازت طلب کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو، یہ اپنے قبیلے کا برا آدمی ہے۔“
(متفق علیہ)
امام بخاری نے اس سے اہل فساد اور اہل ریب (مشکوک لوگوں) کی غیبت کے جواز پر استدلال کیا ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1531
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 20 (6054)، ومسلم 8/ 21 (2591) (73).
وعنها، قالت: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا أظُنُّ فُلانًا وفُلانًا يَعْرِفانِ مِنْ دِينِنَا شَيْئًا». رواه البخاري.
قَالَ: قَالَ اللَّيْثُ بن سعدٍ أحَدُ رُواة هَذَا الحديثِ: هذانِ الرجلانِ كانا من المنافِقِينَ.
ترجمہ
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نہیں سمجھتا کہ فلاں اور فلاں ہمارے دین کی کوئی چیز جانتے ہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(امام بخاری نے) کہا: اس حدیث کے راویوں میں سے ایک لیث بن سعد نے کہا: یہ دونوں آدمی منافقین میں سے تھے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1532
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 23 (6067) و8/ 24 (6068).
وعن فاطمة بنتِ قيسٍ رضي الله عنها، قالت: أتيت النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فقلتُ: إنَّ أَبَا الجَهْم وَمُعَاوِيَةَ خَطَبَانِي؟ فَقَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أمَّا مُعَاوِيَةُ، فَصُعْلُوكٌ لاَ مَالَ لَهُ، وأمَّا أَبُو الجَهْمِ، فَلاَ يَضَعُ العَصَا عَنْ عَاتِقِهِ» متفق عَلَيْهِ.
وفي رواية لمسلم: «وَأمَّا أَبُو الجَهْمِ فَضَرَّابٌ لِلنِّساءِ» وَهُوَ تفسير لرواية: «لا يَضَعُ العَصَا عَنْ عَاتِقِهِ» وقيل: معناه: كثيرُ الأسفارِ.
ترجمہ
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا: ابوجہم اور معاویہ نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رہے معاویہ، تو وہ فقیر ہیں، ان کے پاس مال نہیں، اور رہے ابوجہم، تو وہ اپنے کندھے سے لاٹھی نہیں اتارتے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”اور رہے ابوجہم، تو وہ عورتوں کو بہت مارنے والے ہیں۔“ اور یہ «لَا يَضَعُ الْعَصَا عَنْ عَاتِقِهِ» والی روایت کی تفسیر ہے، اور کہا گیا ہے کہ اس کا معنی ہے: بہت زیادہ سفر کرنے والے۔
وضاحت:
«صُعْلُوكٌ» : الصعلوک، وہ فقیر جس کے پاس مال نہ ہو۔ (لسان العرب، مادہ: صعل)
«متفق علیہ» : مجھے (امام) بخاری کی طرف سے اس حدیث کی تخریج نہیں ملی۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1533
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 4/ 195 (1480) (36) و4/ 198 (1480) (47).
وعن زيد بن أرقم - رضي الله عنه - قَالَ: خرجنا مَعَ رسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - في سَفَرٍ أصَابَ النَّاسَ فِيهِ شِدَّةٌ، فَقَالَ عبدُ اللهِ بن أُبَيّ: لاَ تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِندَ رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - حَتَّى يَنْفَضُّوا، وقال: لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَى المَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الأَعَزُّ مِنْهَا الأَذَلَّ، فَأَتَيْتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَأخْبَرْتُهُ بذلِكَ، فَأرْسَلَ إِلَى عبدِ الله بن أُبَيِّ، فَاجْتَهَدَ يَمِينَهُ: مَا فَعلَ، فقالوا: كَذَبَ زيدٌ رَسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَوَقَعَ في نَفْسِي مِمَّا قَالُوهُ شِدَّةٌ حَتَّى أنْزلَ اللهُ تَعَالَى تَصْدِيقِي: ﴿إِذَا جَاءكَ المُنَافِقُونَ﴾ ثُمَّ دعاهُمُ النبيّ - صلى الله عليه وسلم - لِيَسْتَغْفِرَ لَهُمْ فَلَوَّوْا رُؤُوسَهُمْ. متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں نکلے جس میں لوگوں کو سخت تنگی پیش آئی۔ تو عبداللہ بن ابی نے کہا: جو لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس ہیں ان پر خرچ نہ کرو یہاں تک کہ وہ منتشر ہو جائیں۔ اور اس نے کہا: اگر ہم مدینہ واپس لوٹے تو عزت والا وہاں سے ذلیل کو ضرور نکال دے گا۔ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو یہ بات بتا دی۔ آپ ﷺ نے عبداللہ بن ابی کو بلا بھیجا تو اس نے پوری کوشش سے قسمیں کھائیں کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔ لوگوں نے کہا: زید نے رسول اللہ ﷺ سے جھوٹ بولا ہے۔ ان کی اس بات سے میرے دل میں سخت رنج پیدا ہوا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے میری تصدیق میں (یہ آیت) نازل فرمائی: ”جب منافق آپ کے پاس آتے ہیں…“ پھر نبی کریم ﷺ نے انہیں بلایا تاکہ ان کے لیے مغفرت کی دعا کریں تو انہوں نے اپنے سر پھیر لیے۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1534
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 6/ 190 (4903)، ومسلم 8/ 119 (2772) (1).
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قالت هِنْدُ امْرَأةُ أَبي سفْيَانَ للنَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم: إنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ وَلَيْسَ يُعْطِينِي مَا يَكْفيني وولَدِي إِلاَّ مَا أَخَذْتُ مِنْهُ، وَهُوَ لا يَعْلَمُ؟ قَالَ: «خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلدَكِ بِالمَعْرُوفِ». متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ابوسفیان کی بیوی ہند نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: ابوسفیان ایک بخیل آدمی ہے، وہ مجھے اتنا نہیں دیتا جو مجھے اور میرے بچوں کو کافی ہو، سوائے اس کے جو میں اس کی لاعلمی میں اس (کے مال) سے لے لوں (تو کیا یہ جائز ہے)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دستور کے مطابق اتنا لے لیا کرو جو تمہیں اور تمہارے بچوں کو کافی ہو۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1535
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 85 (5364)، ومسلم 5/ 129 (1714) (7).