باب: غائبانہ (کسی کی غیر موجودگی میں اس کے لیے) دعا کرنے کی فضیلت

باب فضل الدعاء بظهر الغيب

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ تَعَالَى: ﴿والَّذِينَ جَاءوا مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ولإخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بالإيمَانِ﴾ [الحشر:١٠]، وقال تَعَالَى: ﴿واسْتَغْفِرْ لِذنْبِكَ وَلِلْمُؤمِنِينَ والمؤْمِنَاتِ﴾ [محمد:١٩]، وقال تَعَالَى إخْبَارًا عَن إبْرَاهِيمَ - صلى الله عليه وسلم: ﴿رَبَّنا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤمِنِينَ يَومَ يَقُومُ الحِسَابُ﴾ [إبراهيم: ٤١].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور (ان کے لیے بھی) جو ان کے بعد آئے، وہ کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں۔“ (سورۃ الحشر: 10)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اپنے گناہ کی بخشش مانگیے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے بھی۔“ (سورۃ محمد: 19)
اور اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں خبر دیتے ہوئے فرمایا: ”اے ہمارے رب! مجھے، میرے والدین کو اور سب مومنوں کو اس دن بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا۔“ (سورۃ ابراہیم: 41)

وعن أَبي الدرداء - رضي الله عنه: أنَّه سَمِعَ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلمٍ يدعُو لأَخِيهِ بِظَهْرِ الغَيْبِ إِلاَّ قَالَ المَلَكُ: وَلَكَ بِمِثْلٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو بھی مسلمان بندہ اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: اور تیرے لیے بھی اسی کی مثل ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الدعوات / حدیث: 1494
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 86 (2732) (86).
وعنه: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يقول: «دَعْوَةُ المَرْءِ المُسْلِمِ لأَخيهِ بِظَهْرِ الغَيْبِ مُسْتَجَابَةٌ، عِنْدَ رَأْسِهِ مَلَكٌ مُوَكَّلٌ كُلَّمَا دَعَا لأَخِيهِ بِخَيْرٍ قَالَ المَلَكُ المُوَكَّلُ بِهِ: آمِينَ، وَلَكَ بِمِثْلٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”مسلمان آدمی کی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں کی گئی دعا قبول ہوتی ہے۔ اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے، جب بھی وہ اپنے بھائی کے لیے بھلائی کی دعا کرتا ہے تو اس پر مقرر فرشتہ کہتا ہے: آمین، اور تیرے لیے بھی اسی کی مثل ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الدعوات / حدیث: 1495
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 86 (2732) (87).