باب: شکر کا واجب ہونا
باب وجوب الشكر
باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلا تَكْفُرُونِ﴾ [البقرة: ١٥٢] وقال تَعَالَى: ﴿لَئِنْ شَكَرْتُمْ لأَزِيدَنَّكُمْ﴾ [إبراهيم: ٧] وقال تَعَالَى: ﴿وَقُلِ الحَمْدُ للهِ﴾ [الإسراء: ١١١] وقال تَعَالَى: ﴿وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أنِ الحَمْدُ للهِ رَبِّ العَالَمِينَ﴾ [يونس: ١٠].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا، اور میرا شکر ادا کرو اور میری ناشکری نہ کرو۔“ (سورۃ البقرہ: 152)
اور فرمایا: ”اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں ضرور زیادہ دوں گا۔“ (سورۃ ابراہیم: 7)
اور فرمایا: ”اور کہیے: سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔“ (سورۃ الاسراء: 111)
اور فرمایا: ”اور ان کی آخری پکار یہ ہوگی کہ سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔“ (سورۃ یونس: 10)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِقَدَحَيْنِ مِنْ خَمْرٍ وَلَبَنٍ، فَنَظَرَ إِلَيْهمَا فَأَخَذَ اللَّبَنَ. فَقَالَ جِبريل: الحَمْدُ للهِ الَّذِي هَدَاكَ لِلفِطْرَةِ لَوْ أخَذْتَ الخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس رات نبی کریم ﷺ کو (معراج کی) سیر کرائی گئی، آپ کے پاس شراب اور دودھ کے دو پیالے لائے گئے، آپ نے ان دونوں کو دیکھا اور دودھ لے لیا۔ تو جبریل (علیہ السلام) نے کہا: تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے آپ کو فطرت کی راہ دکھائی، اگر آپ شراب لے لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«غَوَتْ» : گمراہ ہو جاتی۔ (النہایہ 3/397)
وعنه، عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كُلُّ أمْرٍ ذِي بَالٍ لاَ يُبْدأُ فِيهِ بِالْحَمْدُ للهِ فَهُوَ أَقْطَعُ». حديث حسن، رواه أَبُو داود وغيره.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر اہم کام جسے «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» سے شروع نہ کیا جائے وہ ناقص (اور بے برکت) ہے۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے روایت کیا ہے)
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا مَاتَ وَلَدُ العَبْدِ قَالَ اللهُ تَعَالَى لِمَلائِكَتِهِ: قَبَضْتُمْ وَلَدَ عَبْدي؟ فَيقولون: نَعَمْ، فيقول: قَبَضْتُمْ ثَمَرَةَ فُؤادِهِ؟ فيقولون: نَعَمْ، فيقول: ماذا قَالَ عَبْدِي؟ فَيقولون: حَمدَكَ وَاسْتَرْجَعَ، فيقُولُ اللهُ تَعَالَى: ابْنُوا لِعَبْدي بَيتًا في الجَنَّةِ، وَسَمُّوهُ بَيْتَ الحَمْدِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب بندے کا بچہ فوت ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: کیا تم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کر لی؟ وہ کہتے ہیں: ہاں۔ پھر فرماتا ہے: کیا تم نے اس کے دل کا پھل لے لیا؟ وہ کہتے ہیں: ہاں۔ پھر فرماتا ہے: میرے بندے نے کیا کہا؟ وہ کہتے ہیں: اس نے تیری حمد کی اور «إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» (ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں) پڑھا۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام «بیت الحمد» (تعریف کا گھر) رکھ دو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 922 پر گزر چکی ہے۔
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ الله لَيرْضَى عَنِ العَبْدِ يَأكُلُ الأَكْلَةَ، فَيَحْمَدُهُ عَلَيْهَا، وَيَشْرَبُ الشَّرْبَة، فَيَحْمَدُهُ عَلَيْهَا». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ اس بندے سے راضی ہوتا ہے جو کوئی کھانا کھاتا ہے تو اس پر اس کی حمد کرتا ہے، اور کوئی مشروب پیتا ہے تو اس پر اس کی حمد کرتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 140 پر گزر چکی ہے۔