باب: رمضان کے قیام یعنی تراویح کا مستحب ہونا

باب استحباب قيام رمضان وَهُوَ التراويح

عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إيمانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے رمضان (کی راتوں) میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
«وَاحْتِسَابًا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «احتساباً» کا معنی یہ ہے کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ (کی رضا) کا ارادہ کرے، لوگوں کو دکھانے کا قصد نہ کرے اور نہ کوئی ایسی چیز (مقصود ہو) جو اخلاص کے خلاف ہو۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/237)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1187
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 16 (37)، ومسلم 2/ 176 (759) (173).
وعنه - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يُرَغِّبُ في قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأمُرَهُمْ فِيهِ بِعَزِيمَةٍ، فيقولُ: «مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ رمضان کے قیام کی ترغیب دیتے تھے، لیکن انہیں اس کا تاکیدی حکم نہیں دیتے تھے، چنانچہ آپ فرماتے: ”جس نے رمضان (کی راتوں) میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«بِعَزِيمَةٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا معنی یہ ہے کہ آپ ﷺ انہیں وجوب اور لازمی طور پر حکم نہیں دیتے تھے، بلکہ استحباب اور ترغیب کے طور پر حکم دیتے تھے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/238)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1188
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 177 (759) (174).