باب: دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھنے کی ترغیب، اور دو رکعتیں پڑھنے سے پہلے بیٹھنے کی کراہت، خواہ کسی بھی وقت (مسجد میں) داخل ہو، اور خواہ دو رکعتیں تحیۃ المسجد کی نیت سے پڑھے یا فرض نماز یا سنت راتبہ یا کوئی اور نماز
باب الحث عَلَى صلاة تحية المسجد بركعتين وكراهة الجلوس قبل أن يصلي ركعتين في أي وقت دخل وسواء صلَّى ركعتين بنية التَّحِيَّةِ أَوْ صلاة فريضة أَوْ سنة راتبة أَوْ غيرها
عن أَبي قتادة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا دَخَلَ أحَدُكُمُ المَسْجِدَ، فَلاَ يَجْلِسْ حَتَّى يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو دو رکعتیں پڑھنے سے پہلے نہ بیٹھے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن جابرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: أَتَيْتُ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ في المَسْجِدِ، فَقَالَ: «صَلِّ رَكْعَتَيْنِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا جبکہ آپ مسجد میں تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو رکعتیں پڑھو۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)