باب: میت کے دفن کے بعد اس کے لیے دعا کرنا، اور اس کی قبر کے پاس کچھ دیر دعا، استغفار اور قراءت کے لیے بیٹھنا
باب الدعاء للميت بعد دفنه والقعود عند قبره ساعة للدعاء لَهُ والاستغفار والقراءة
وعن أَبي عمرو - وقيل: أَبُو عبد الله، وقيل: أَبُو ليلى - عثمان بن عفان رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا فُرِغَ مِن دَفْنِ المَيِّتِ وَقَفَ عَلَيْهِ، وقال: «اسْتَغْفِرُوا لأَخِيكُمْ وَسَلُوا لَهُ التَّثْبِيتَ، فَإنَّهُ الآنَ يُسألُ». رواه أَبُو داود.
ترجمہ
سیدنا ابو عمرو — اور کہا گیا ہے: ابو عبداللہ، اور کہا گیا ہے: ابو لیلیٰ — عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ جب میت کی تدفین سے فارغ ہوتے تو اس (کی قبر) پر کھڑے ہوتے اور فرماتے: ”اپنے بھائی کے لیے مغفرت مانگو اور اس کے لیے ثابت قدمی کا سوال کرو، کیونکہ اب اس سے سوال کیا جا رہا ہے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
وعن عمرو بن العاص - رضي الله عنه - قَالَ: إِذَا دَفَنْتُمُونِي، فَأقِيمُوا حَوْلَ قَبْرِي قَدْرَ مَا تُنْحَرُ جَزُورٌ، وَيُقَسَّمُ لَحمُهَا حَتَّى أَسْتَأنِسَ بِكُمْ، وَأعْلَمَ مَاذَا أُرَاجِعُ بِهِ رُسُلَ رَبِّي. رواه مسلم. وَقَدْ سبق بطوله.
قَالَ الشَّافِعِيُّ رحمه الله: وَيُسْتَحَبُّ أَنْ يُقْرَأَ عِنْدَهُ شَيْءٌ مِنَ القُرآنِ، وَإنْ خَتَمُوا القُرآنَ عِنْدَهُ كَانَ حَسَنًا.
قَالَ الشَّافِعِيُّ رحمه الله: وَيُسْتَحَبُّ أَنْ يُقْرَأَ عِنْدَهُ شَيْءٌ مِنَ القُرآنِ، وَإنْ خَتَمُوا القُرآنَ عِنْدَهُ كَانَ حَسَنًا.
ترجمہ
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب تم مجھے دفن کر دو تو میری قبر کے اردگرد اتنی دیر ٹھہرنا جتنی دیر میں ایک اونٹ ذبح کیا جاتا ہے اور اس کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے، تاکہ میں تم سے انس حاصل کروں اور جان لوں کہ میں اپنے رب کے فرستادوں (فرشتوں) کو کیا جواب دیتا ہوں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور یہ (حدیث) پوری تفصیل کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے)
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: اور مستحب ہے کہ اس (قبر) کے پاس قرآن میں سے کچھ پڑھا جائے، اور اگر وہ اس کے پاس پورا قرآن ختم کریں تو اچھا ہے۔

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 710 پر گزر چکی ہے۔
یہ بات (درحقیقت) امام شافعی رحمہ اللہ کی نہیں بلکہ ان کے اصحاب (شافعی فقہاء) کی ہے۔ (المجموع 5/185)
یہ بات (درحقیقت) امام شافعی رحمہ اللہ کی نہیں بلکہ ان کے اصحاب (شافعی فقہاء) کی ہے۔ (المجموع 5/185)