باب: نماز جنازہ میں نمازیوں کی کثرت اور ان کی تین یا اس سے زیادہ صفیں بنانا مستحب ہے
باب استحباب تكثير المصلين عَلَى الجنازة وجعل صفوفهم ثلاثة فأكثر
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ مَيتٍ يُصَلِّي عَلَيْهِ أُمَّةٌ مِنَ المُسْلِمِينَ يَبْلُغُونَ مِئَةً كُلُّهُمْ يَشْفَعُونَ لَهُ إِلاَّ شُفِّعُوا فِيهِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس میت پر مسلمانوں کی ایک جماعت نماز (جنازہ) پڑھے جن کی تعداد سو تک پہنچ جائے، وہ سب اس کے لیے سفارش کریں، تو اس کے حق میں ان کی سفارش ضرور قبول کی جاتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن ابن عباسٍ رضي الله عنهم، قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَا مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَمُوتُ، فَيقومُ عَلَى جَنَازَتِهِ أرْبَعُونَ رَجُلًا لاَ يُشْرِكُونَ بِاللهِ شَيْئًا، إِلاَّ شَفَّعَهُمُ اللهُ فِيهِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو بھی مسلمان آدمی فوت ہو جائے اور اس کے جنازے پر چالیس ایسے آدمی کھڑے ہوں جو اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتے، تو اللہ تعالیٰ اس کے حق میں ان کی سفارش ضرور قبول فرماتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 430 پر گزر چکی ہے۔
وعن مرثدِ بن عبدِ الله اليَزَنِيِّ، قَالَ: كَانَ مَالِكُ بن هُبَيْرَة - رضي الله عنه - إِذَا صَلَّى عَلَى الجَنَازَةِ، فَتَقَالَّ النَّاس عَلَيْهَا، جَزَّأَهُمْ عَلَيْهَا ثَلاَثَةَ أجْزَاءٍ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صَلَّى عَلَيْهِ ثَلاَثَةُ صُفُوفٍ فَقَدْ أوْجَبَ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
مرثد بن عبداللہ یزنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا مالک بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ جب نماز جنازہ پڑھاتے اور لوگوں کو تھوڑا سمجھتے تو انہیں تین حصوں (صفوں) میں تقسیم کر دیتے، پھر کہتے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس پر تین صفوں نے نماز (جنازہ) پڑھی اس نے (جنت کو) واجب کر لیا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)