باب: قریب المرگ شخص کو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں) کی تلقین کرنا
باب تلقين المحتضر: لا إله إِلاَّ اللهُ
عن معاذ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ كَانَ آخِرَ كَلامِهِ لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ دَخَلَ الجَنَّةَ». رواه أَبُو داود والحاكم، وقال: «صحيح الإسناد».
ترجمہ
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کا آخری کلام «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں) ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا۔“
(اسے ابوداود اور حاکم نے روایت کیا ہے اور (حاکم نے) کہا ہے: اس کی سند صحیح ہے)
(اسے ابوداود اور حاکم نے روایت کیا ہے اور (حاکم نے) کہا ہے: اس کی سند صحیح ہے)
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے قریب المرگ لوگوں کو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں) کی تلقین کرو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)