باب: آخرت کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنا اور بابرکت چیزوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنا

باب التنافس في أمور الآخرة والاستكثار مما يتبرك بِهِ

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَفِي ذَلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ﴾ [المطففين: ٢٦].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور مقابلہ کرنے والوں کو اسی (کے حاصل کرنے) میں مقابلہ کرنا چاہیے۔“ (سورۃ المطففین: 26)

وعن سَهْلِ بن سَعدٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ بِشَرابٍ، فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلاَمٌ، وَعَنْ يَسَارِهِ الأشْيَاخُ، فَقَالَ لِلغُلاَمِ: «أتَأَذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هؤُلاء؟» فَقَالَ الغُلامُ: لاَ وَاللهِ يَا رسولَ الله، لاَ أُوْثِرُ بِنَصِيبي مِنْكَ أحَدًا. فَتَلَّهُ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - في يَدِهِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
«تَلَّهُ» بالتاءِ المثناة فوق: أيْ وَضَعَهُ. وَهذَا الغُلامُ هُوَ ابنُ عَبَّاسٍ رضي الله عنهم.
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کوئی مشروب لایا گیا تو آپ نے اس میں سے پیا، آپ کی دائیں جانب ایک لڑکا تھا اور بائیں جانب بزرگ لوگ تھے۔ آپ ﷺ نے لڑکے سے فرمایا: ”کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں (پہلے) ان کو دے دوں؟“ لڑکے نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول! میں آپ (کے بچے ہوئے) سے ملنے والے اپنے حصے پر کسی کو ترجیح نہیں دوں گا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے وہ (پیالہ) اس کے ہاتھ میں رکھ دیا۔
(متفق علیہ)
«تَلَّهُ»: تائے مثناۃ فوقیہ (اوپر دو نقطوں والی ت) کے ساتھ، یعنی رکھ دیا۔ اور یہ لڑکا (سیدنا) ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 568
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 144 (2351)، ومسلم 6/ 113 (2030) (127).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَيْنَا أيُّوبُ - عليه السلام - يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا، فَخَرَّ عَلَيْهِ جَرَادٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَجَعَلَ أيُّوبُ يَحْثِي في ثَوْبِهِ، فَنَادَاهُ رَبُّهُ - عز وجل: يَا أيُّوبُ، ألَمْ أكُنْ أَغْنَيتُكَ عَمَّا تَرَى؟! قَالَ: بَلَى وَعِزَّتِكَ وَلَكِنْ لاَ غِنى بِي عن بَرَكَتِكَ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایک دفعہ ایوب علیہ السلام برہنہ غسل کر رہے تھے کہ ان پر سونے کی ٹڈیاں گریں، تو ایوب (علیہ السلام) انہیں (لپ بھر بھر کر) اپنے کپڑے میں ڈالنے لگے۔ ان کے رب عزوجل نے انہیں پکارا: اے ایوب! کیا میں نے تمہیں اس چیز سے بے نیاز نہیں کر دیا تھا جو تم دیکھ رہے ہو؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں، تیری عزت کی قسم! لیکن مجھے تیری برکت سے بے نیازی نہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 569
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 78 (279).