باب: مسلمانوں کے عیبوں کی پردہ پوشی اور بلا ضرورت ان کی تشہیر کی ممانعت

باب ستر عورات المسلمين والنهي عن إشاعتها لغير ضرورة

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَة﴾ [النور: ١٩].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔“ (سورۃ النور: 19)

وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا في الدُّنْيَا إلاَّ سَتَرَهُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 240
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 21 (2590) (72).
وعنه، قَالَ: سمعت رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «كُلُّ أُمَّتِي مُعَافَى إلاَّ المُجَاهِرِينَ، وَإنَّ مِنَ المُجَاهَرَةِ أَنْ يَعْمَلَ الرَّجُلُ بِاللَّيلِ عَمَلًا، ثُمَّ يُصْبحُ وَقَدْ سَتَرَهُ اللهُ عَلَيهِ، فَيقُولُ: يَا فُلانُ، عَمِلتُ البَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، وَقَدْ بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ، وَيُصبحُ يَكْشِفُ ستْرَ اللهِ عَنْه». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری ساری امت کو معافی ملے گی سوائے کھلم کھلا گناہ کرنے والوں کے، اور یہ بھی کھلم کھلا گناہ کرنے میں سے ہے کہ آدمی رات کو کوئی (برا) کام کرے، پھر صبح کرے جبکہ اللہ نے اس پر پردہ ڈال رکھا ہو، تو وہ کہے: اے فلاں! میں نے گزشتہ رات ایسا ایسا کیا، حالانکہ اس نے اس حال میں رات گزاری کہ اس کا رب اس کی پردہ پوشی کر رہا تھا، اور وہ صبح کو اپنے اوپر سے اللہ کا پردہ ہٹا دیتا ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
«المُجَاهِرِينَ» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: "یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہ کھلم کھلا کیے اور انہیں ظاہر کیا، اور جس چیز پر اللہ تعالیٰ نے ان کا پردہ رکھا تھا اسے کھول دیا، چنانچہ وہ بغیر کسی ضرورت یا حاجت کے ان (گناہوں) کو بیان کرتے ہیں۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 9/272)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 241
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 24 (6069)، ومسلم 8/ 224 (2990) (52).
وعنه، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَتَبيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا الحَدَّ، وَلاَ يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إنْ زَنَتِ الثَّانِيَةَ فَلْيَجْلِدْهَا الحَدَّ، وَلا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إنْ زَنَتِ الثَّالِثَةَ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْل مِنْ شَعَر». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«التثريب»: التوبيخ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا ثابت ہو جائے تو (اس کا مالک) اسے حد کے کوڑے لگائے اور اسے ملامت نہ کرے، پھر اگر وہ دوسری بار زنا کرے تو اسے حد کے کوڑے لگائے اور اسے ملامت نہ کرے، پھر اگر وہ تیسری بار زنا کرے تو اسے بیچ دے خواہ بالوں کی ایک رسی کے بدلے ہی ہو۔“
(متفق علیہ)
«التثريب»: ڈانٹ ڈپٹ، ملامت کرنا۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 242
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 93 (2152)، ومسلم 5/ 123 (1703) (30).
وعنه، قَالَ: أُتِيَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - برجل قَدْ شَرِبَ خَمْرًا، قَالَ: «اضْربُوهُ»
قَالَ أَبُو هريرة: فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِهِ، والضَّارِبُ بِنَعْلِهِ، وَالضَّارِبُ بِثَوبِهِ. فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ بَعضُ القَومِ: أخْزَاكَ الله، قَالَ: «لا تَقُولُوا هكَذَا، لاَ تُعِينُوا عَلَيهِ الشَّيْطَانَ». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے مارو۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو ہم میں سے کوئی اپنے ہاتھ سے مارنے والا تھا، کوئی اپنے جوتے سے مارنے والا اور کوئی اپنے کپڑے سے مارنے والا۔ جب وہ واپس جانے لگا تو کچھ لوگوں نے کہا: اللہ تجھے رسوا کرے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہ کہو، اس کے خلاف شیطان کی مدد نہ کرو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 243
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 196 (6777).