باب: اللہ تعالیٰ کی عظیم مخلوقات، دنیا کی فنا، آخرت کی ہولناکیوں اور ان دونوں کے تمام معاملات میں غور و فکر کرنے، اور نفس کی کوتاہی (پر غور کرنے)، اس کی اصلاح کرنے اور اسے استقامت پر آمادہ کرنے کا بیان

باب في التفكر في عظيم مخلوقات الله تَعَالَى وفناء الدنيا وأهوال الآخرة وسائر أمورهما وتقصير النفس وتهذيبها وحملها عَلَى الاستقامة

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿إِنَّمَا أَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُومُوا للهِ مَثْنَى وَفُرَادَى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوا﴾ [سبأ: ٤٦]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿إِنَّ في خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لآياتٍ لأُولِي الأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ﴾ الآيات [آل عمران: ١٩٠ - ١٩١]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿أَفَلا يَنْظُرُونَ إِلَى الإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ وَإِلَى الأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ﴾ [الغاشية: ١٧ - ٢١]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الأَرْضِ فَيَنْظُرُوا﴾ الآية [القتال: ١٠]. والآيات في الباب كثيرة.
ومن الأحاديث الحديث السابق: «الكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ».

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم اللہ کے لیے دو دو اور ایک ایک ہو کر کھڑے ہو جاؤ، پھر غور و فکر کرو۔“ (سورۃ سبا: 46)
اور فرمایا: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے بدل بدل کر آنے میں عقل والوں کے لیے یقیناً نشانیاں ہیں۔ جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر (لیٹے ہوئے) اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور و فکر کرتے ہیں (اور کہتے ہیں:) اے ہمارے رب! تو نے یہ سب بے مقصد پیدا نہیں کیا، تو پاک ہے۔“ آخر آیات تک (سورۃ آل عمران: 190-191)
اور فرمایا: ”کیا وہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے پیدا کیے گئے؟ اور آسمان کو کہ وہ کیسے بلند کیا گیا؟ اور پہاڑوں کو کہ وہ کیسے گاڑے گئے؟ اور زمین کو کہ وہ کیسے بچھائی گئی؟ پس آپ نصیحت کیجیے، آپ تو صرف نصیحت کرنے والے ہیں۔“ (سورۃ الغاشیہ: 17-21)
اور فرمایا: ”کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے (کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیسا ہوا)؟“ آخر آیت تک (سورۃ محمد: 10) اور اس باب میں آیات بہت زیادہ ہیں۔
اور احادیث میں سے (اس باب میں) پچھلی حدیث ہے: ”عقل مند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے۔“