حدیث نمبر: 940
وعن عبدِ الله بنِ أبي أَوْفى رضي الله عنهم: أنَّهُ كَبَّرَ عَلَى جَنَازَةِ ابْنَةٍ لَهُ أرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ، فَقَامَ بَعْدَ الرَّابِعَةِ كَقَدْرِ مَا بَيْنَ التَّكْبِيرَتَيْنِ يَسْتَغْفِرُ لَهَا وَيَدْعُو، ثُمَّ قَالَ: كَانَ رسول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَصْنَعُ هكَذَا.
وفي رواية: كَبَّرَ أرْبَعًا فَمَكَثَ سَاعَةً حَتَّى ظَنَنْتُ أنَّهُ سَيُكَبِّرُ خَمْسًا، ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ يَمينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ. فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْنَا لَهُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: إنِّي لاَ أزيدُكُمْ عَلَى مَا رأيْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَصْنَعُ، أَوْ: هكَذَا صَنَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم. رواه الحاكم، وقال: «حديث صحيح».
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی ایک بیٹی کے جنازے پر چار تکبیریں کہیں، پھر چوتھی (تکبیر) کے بعد دو تکبیروں کے درمیانی وقفے کے برابر کھڑے رہے، اس کے لیے استغفار اور دعا کرتے رہے، پھر کہا: رسول اللہ ﷺ اسی طرح کیا کرتے تھے۔
اور ایک روایت میں ہے: انہوں نے چار تکبیریں کہیں، پھر کچھ دیر ٹھہرے رہے یہاں تک کہ میں نے گمان کیا کہ وہ پانچویں تکبیر کہیں گے، پھر انہوں نے اپنی دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرا۔ جب وہ فارغ ہوئے تو ہم نے ان سے کہا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں تمہارے لیے اس پر کوئی اضافہ نہیں کرتا جو میں نے رسول اللہ ﷺ کو کرتے دیکھا، یا (کہا:) رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح کیا۔
(اسے حاکم نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه / حدیث: 940
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, إبراهيم بن مسلم الھجري لين الحديث رفع موقوفات (تقريب: 2520) لين الحديث: أي ضعيف وأخرج البيھقي (4/ 35) بإسناد قوي عن أبي يعفور وقدان عن ابن أبي أوفي به نحوه مختصرًا وھو الصحيح, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 432
تخریج حدیث أخرجه: ابن ماجه (1503)، والحاكم 1/ 360.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: فيه نظر فراجع له (أحكام الجنائز) (ص 126)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 1503 | معجم صغير للطبراني: 341 | مسند الحميدي: 735

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1503 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نماز جنازہ میں چار تکبیرات کا بیان۔`
ابراہیم بن مسلم ہجری کہتے ہیں کہ میں نے صحابی رسول عبداللہ بن ابی اوفی اسلمی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے ایک بیٹے کی نماز جنازہ پڑھی، تو انہوں نے اس میں چار تکبیریں کہیں، چوتھی تکبیر کے بعد کچھ دیر ٹھہرے، (اور سلام پھیرنے میں توقف کیا) تو میں نے لوگوں کو سنا کہ وہ صف کے مختلف جانب سے «سبحان الله» کہہ رہے ہیں، انہوں نے سلام پھیرا، اور کہا: کیا تم لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ میں پانچ تکبیریں کہوں گا؟ لوگوں نے کہا: ہمیں اسی کا ڈر تھا، عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں ایسا کرنے والا نہیں تھا، لیکن چوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چار۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1503]
اردو حاشہ:
فائدہ: اس سے معلوم ہواکہ رسول اللہ ﷺ کا عمل چوتھی تکبیر کے فوراً بعد سلام پھیرنے کا بھی تھا اور چوتھی تکبیر کے بعد کوئی دعا پڑھ کرسلام پھیرنے کا بھی اس لئے دونوں ہی طریقے ہی درست ہیں مذکورہ روایت بعض حضرات کے نزدیک حسن ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1503 سے ماخوذ ہے۔