حدیث نمبر: 936
وعن أَبي هريرة وأبي قتادة وَأبي إبراهيم الأشهلي، عن أبيه - وأبوه صَحَابيٌّ - رضي الله عنهما عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم: أنَّهُ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا، وَصَغِيرنَا وَكَبيرنَا، وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا، وشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا، اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الإسْلاَمِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوفَّهُ عَلَى الإيمَان، اللَّهُمَّ لاَ تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلاَ تَفْتِنَّا بَعدَهُ». رواه الترمذي من رواية أَبي هريرة والأشهلي. ورواه أَبُو داود من رواية أَبي هريرة وأبي قتادة. قَالَ الحاكم: «حديث أَبي هريرة صحيح عَلَى شرط البخاري ومسلم»، قَالَ الترمذي: «قَالَ البخاري: أصَحُّ رواياتِ هَذَا الحديث رواية الأشْهَلِيِّ، قَالَ البخاري: وأصح شيء في هَذَا الباب حديث عَوْفِ ابن مَالِكٍ».
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوقتادہ اور ابو ابراہیم اشہلی اپنے والد سے — اور ان کے والد صحابی ہیں — رضی اللہ عنہم، نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ایک جنازے پر نماز پڑھی تو فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا، وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا، وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا، وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا، اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ، اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُ» (اے اللہ! ہمارے زندوں اور ہمارے مُردوں کو، ہمارے چھوٹوں اور ہمارے بڑوں کو، ہمارے مردوں اور ہماری عورتوں کو، ہمارے حاضر اور ہمارے غائب کو بخش دے۔ اے اللہ! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ، اور ہم میں سے جسے تو وفات دے اسے ایمان پر وفات دے۔ اے اللہ! ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ کرنا اور اس کے بعد ہمیں فتنے میں نہ ڈالنا)۔
(اسے ترمذی نے سیدنا ابوہریرہ اور اشہلی کی روایت سے روایت کیا ہے، اور ابوداود نے سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوقتادہ کی روایت سے روایت کیا ہے۔ حاکم نے کہا: سیدنا ابوہریرہ کی حدیث بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ ترمذی نے کہا: بخاری نے کہا: اس حدیث کی روایات میں سب سے صحیح اشہلی کی روایت ہے۔ بخاری نے (مزید) کہا: اور اس باب میں سب سے صحیح چیز سیدنا عوف بن مالک کی حدیث ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه / حدیث: 936
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 3201) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (1675، 1676), يحيي بن أبي كثير صرح بالسماع عند الترمذي (1024) وغيره وللحديث شواھد
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1024 | سنن ابي داود: 3201 | سنن ابن ماجه: 1498 | بلوغ المرام: 458
حديث أبي هريرة أخرجه: أبو داود (٣٢٠١)، وابن ماجه (١٤٩٨)، والترمذي عقب (١٠٢٤)، والنسائي في «الكبرى» (١٠٩٢٣)، والحاكم ١/ ٣٥٨. حديث أبي قتادة أخرجه: أحمد ٥/ ٢٩٩ و٣٠٨. حديث أبي إبراهيم الأشهلي، عن أبيه أخرجه: الترمذي (١٠٢٤)، والنسائي في «الكبرى» (٢١١٣).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1024 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نماز جنازہ میں کیا دعا پڑھے؟`
ابوابراہیم اشہلی کے والد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز جنازہ پڑھتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وأنثانا» " اے اللہ! بخش دے ہمارے زندوں کو، ہمارے مردوں کو، ہمارے حاضر کو اور ہمارے غائب کو، ہمارے چھوٹے کو اور ہمارے بڑے کو، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو۔‏‏‏‏" یحییٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں: ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوہریرہ رضی الله عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کی ہے۔ البتہ اس میں اتنا زیادہ ہے: «اللهم من أحييته منا فأحيه على۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الجنائز/حدیث: 1024]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ابوابراہیم اشہلی لین الحدیث راوی ہیں، لیکن شواہد ومتابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1024 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3201 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´میت کے لیے دعا کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ کی نماز پڑھی تو یوں دعا کی: «اللهم اغفر لحينا وميتنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وأنثانا وشاهدنا وغائبنا اللهم من أحييته منا فأحيه على الإيمان ومن توفيته منا فتوفه على الإسلام اللهم لا تحرمنا أجره ولا تضلنا بعده» " اے اللہ! تو بخش دے، ہمارے زندوں اور ہمارے مردوں کو، ہمارے چھوٹوں اور ہمارے بڑوں کو، ہمارے مردوں اور ہماری عورتوں کو، ہمارے حاضر اور ہمارے غائب کو، اے اللہ! تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے ایمان پر زندہ رکھ، اور ہم میں سے جس کو موت دے اسے اسلام پر موت دے، اے اللہ! ہم کو تو اس کے ث۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3201]
فوائد ومسائل:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ دعا سن کر یادکرلینا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ جنازہ نبی کریمﷺ نے بلند آواز سے پڑھا تھا۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3201 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1498 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نماز جنازہ کی دعا۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی نماز جنازہ پڑھتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وأنثانا اللهم من أحييته منا فأحيه على الإسلام ومن توفيته منا فتوفه على الإيمان اللهم لا تحرمنا أجره ولا تضلنا بعده» " اے اللہ! ہمارے زندوں کو، ہمارے مردوں کو، ہمارے حاضر لوگوں کو، ہمارے غائب لوگوں کو، ہمارے چھوٹوں کو، ہمارے بڑوں کو، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو بخش دے، اے اللہ! تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے اس کو اسلام پر زندہ رکھ، اور جس کو وفات دے، تو ایمان پر وفات دے، اے اللہ! ہمیں ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1498]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نماز جنازہ کا اصل مقصود تو میت کے لئے دعا کرنا ہے۔
لیکن اس موقع پر ضمناً دوسرے مسلمانوں کے لئے دعا بھی کی جا سکتی ہے۔
حدیث میں مذکور دعا ایک ایسی ہی دعا ہے۔
جو تمام مسلمانوں کے لئے ہے۔

(2)
اسلام اور ایمان ہم معنی الفاظ کے طور بھی استعمال ہوتے ہیں۔
اورایک دوسرے سے مختلف معنی میں بھی۔
جب یہ دونوں الفاظ اکھٹے استعمال ہوں تو اسلام سے مراد ظاہری اعمال اور ایمان سے مراد باطنی اور قلبی اعمال ہوتے ہیں۔
زندگی میں دل کے ایمان اور یقین کے ساتھ ظاہری اعمال کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے۔
کیونکہ معاشرے میں ظاہری اعمال کی بنیاد ہی پرمسلم اور غیرمسلم میں امتیاز ہوتا ہے وفات کے وقت دل میں یقین اور ایمان ہونا ضروری ہے۔
کیونکہ آخرت میں نجات کا دارومدار اسی پر ہے۔
اس لئے دعائے جنازہ میں اسلام پر زندگی اور ایمان پر وفات کی درخواست ہے۔

(3)
’’ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ رکھنا‘‘ اس سے مراد رشتہ دار عزیز یا دوست کی وفات پر صبر اوردوسرے متعلقہ اعمال سے حاصل ہونے والا ثواب ہے مثلاً نماز جنازہ میں شرکت کفن دفن کا اہتمام اورفوت ہونے والے کے اقارب کو تسلی تشفی اور انکے غم میں تخفیف کی کوشش میت کے اقارب کے لئے کھانا تیار کرنا وغیرہ۔
ان اعمال سے ہونے والے ثواب کو میت کا ثواب کہا گیا ہے۔
یعنی وفات کی وجہ سے زندوں کو حاصل ہونے والا ثواب اس ثواب کی دعا کا یہ مطلب ہے۔
کہ ہمیں یہ اعمال خلوص کے ساتھ محض اللہ کی رضا کے لئے کرنے کی توفیق ملے۔

(4)
’’اس کے بعد ہمیں گمراہ نہ کرنا‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی وفات کے غم میں نفس امّارہ کے اکسانے سے یا شیطان کے وسوسوں کی وجہ سے ناجائز اعمال کا ارتکاب نہ ہوجائے جو گمراہی ہے۔
بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ مرنے والا اپنی زندگی میں نیکی کی تلقین کرتا تھا۔
بُرائی سے منع کرتا تھا۔
صحیح اور غلط کے امتیاز میں رہنمائی کرتا تھا۔
اس کے دنیا چھوڑ جانے کے بعد اس کی ر ہنمائی باقی نہیں رہی۔
اب ہمیں اللہ کی طرف توجہ کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔
کہ وہ ہرقدم پر ہماری رہنمائی فرمائے۔
اور ہمیں گمراہی سے محفوظ رکھے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1498 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 458 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´کم عمر اور چھوٹی عمر والوں کے حق میں بلندی درجات کی دعا`
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کی نماز جنازہ پڑھتے تو یہ دعا مانگتے «اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وأنثانا اللهم من أحييته منا فأحيه على الإسلام ومن توفيته منا فتوفه على الإيمان اللهم لا تحرمنا أجره ولا تضلنا بعده» "اے اللہ! ہمارے زندوں اور مردوں، ہمارے حاضر و غائب، ہمارے چھوٹوں اور بڑوں، ہمارے مردوں اور عورتوں کی مغفرت فرما دے! الٰہی! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور جسے تو موت دے اسے ایمان کی موت سے سرفراز فرما! الٰہی! ہمیں اس کے اجر و ثواب سے محروم نہ رکھ اور نہ ہمیں اس کے بعد گمراہ ہونے دے۔" [بلوغ المرام /كتاب الجنائز/حدیث: 458]
لغوی تشریح:
«شَاهِدِنَا» جو حاضر ہیں۔
«صَغِيرِناَ» کم عمر اور چھوٹی عمر والوں کے حق میں بلندی درجات کی دعا ہے، یا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں تکلیف و مصیبت کے وقت افعال صالحہ پر ثابت قدم رکھے۔
«فَاْحَيِهِ» «إحْيَاء» سے ماخوذ امر کا صیغہ ہے جو دعا کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
«لَا تَحُرِمَنَا» "تا" پر فتحہ اور "را" کے نیچے کسرہ۔ حرمان سے مشتق ہے، نہ محروم رکھنا ہمیں۔
«جُرَهُ» اس کی موت کی وجہ سے ہمیں جو صدمہ پہنچا ہے اس پر صبر کے اجر سے۔
«لَاتَقُتِناّ» دوسری "تا" کے نیچے کسرہ اور "نون" جمع پر تشدید ہے۔
باب «ضَرَبَ» «يَضْرِبُ» ہے اور فعل کے "نون" کو "نون" متکلم میں مدغم کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اس کی موت کے بعد فتنہ و آزمائش میں مبتلا نہ کرنا بلکہ اس کی موت کو ہمارے لیے مقام عبرت بنا دے۔
حدیث کے آخر میں ہے «رَوَاهُ مُسْلِمٌ» "اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔"
جبکہ یہ حدیث مسلم میں نہیں ہے۔ غالب گمان یہ ہے کہ یہ کسی کاتب سے غلطی ہو گئی ہے، مصنف سے نہیں۔ «والله اعلم»
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 458 سے ماخوذ ہے۔