ریاض الصالحین — حدیث نمبر 921
باب: میت کے پاس کیا کہا جائے اور جس کا کوئی (عزیز) فوت ہو جائے وہ کیا کہے
باب ما يقال عند الميت وَمَا يقوله من مات له ميت
وعنها، قالت: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَا مِنْ عَبْدٍ تُصيبُهُ مُصِيبَةٌ، فَيَقُولُ: إنّا للهِ وَإنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ أُجِرْنِي في مُصِيبَتي وَاخْلُفْ لِي خَيرًا مِنْهَا، إِلاَّ أَجَرَهُ اللهُ تَعَالَى في مُصِيبَتِهِ وَأخْلَفَ لَهُ خَيْرًا مِنْهَا» قالت: فَلَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو سَلَمَة قلتُ كَمَا أمَرَني رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأخْلَفَ اللهُ لِي خَيْرًا مِنْهُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه مسلم.انہی (سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس بندے کو بھی کوئی مصیبت پہنچے اور وہ کہے: «إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَاخْلُفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا» (ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر دے اور مجھے اس کے بدلے اس سے بہتر عطا فرما) تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی مصیبت میں اجر دیتا ہے اور اسے اس کے بدلے اس سے بہتر عطا فرماتا ہے۔“ انہوں نے کہا: پھر جب (سیدنا) ابوسلمہ (رضی اللہ عنہ) فوت ہوئے تو میں نے ویسے ہی کہا جیسے رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا تھا، تو اللہ نے مجھے ان کے بدلے ان سے بہتر، رسول اللہ ﷺ عطا فرما دیے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)