ریاض الصالحین — حدیث نمبر 91
باب: نیکیوں کی طرف جلدی کرنے، اور جو شخص کسی نیکی کی طرف متوجہ ہو اسے بغیر تردد کے پوری کوشش کے ساتھ اس پر لگ جانے کی ترغیب دینے کا بیان
باب في المبادرة إلى الخيرات وحثِّ من توجه لخير على الإقبال عليه بالجد من غير تردد
الخامس: عن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أخذ سيفًا يَومَ أُحُدٍ، فَقَالَ: «مَنْ يَأخُذُ مِنِّي هَذَا؟» فَبَسطُوا أَيدِيَهُمْ كُلُّ إنسَانٍ مِنْهُمْ يقُولُ: أَنَا أَنَا. قَالَ: «فَمَنْ يَأخُذُهُ بحَقِّه؟» فَأَحْجَمَ القَومُ فَقَالَ أَبُو دُجَانَةَ - رضي الله عنه: أنا آخُذُهُ بِحَقِّهِ، فأخذه فَفَلقَ بِهِ هَامَ المُشْرِكِينَ. رواه مسلم.
اسم أبي دجانةَ: سماك بن خَرَشة. قوله: «أحجَمَ القَومُ»: أي توقفوا. وَ«فَلَقَ بِهِ»: أي شق. «هَامَ المُشرِكينَ»: أي رُؤُوسَهم.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے احد کے دن ایک تلوار پکڑی اور فرمایا: ”یہ مجھ سے کون لے گا؟“ تو سب نے اپنے ہاتھ پھیلا دیے، ان میں سے ہر شخص کہہ رہا تھا: میں، میں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کون اسے اس کے حق کے ساتھ لے گا؟“ تو لوگ رک گئے۔ پھر سیدنا ابو دجانہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں اسے اس کے حق کے ساتھ لیتا ہوں۔ چنانچہ انہوں نے اسے لے لیا اور اس سے مشرکوں کے سر پھاڑ ڈالے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
ابو دجانہ کا نام سماک بن خرشہ ہے۔
«أَحْجَمَ القَوْمُ»: یعنی لوگ رک گئے۔
«فَلَقَ بِهِ»: یعنی اس سے پھاڑ دیا۔
«هَامَ المُشْرِكِينَ»: یعنی مشرکوں کے سر۔