ریاض الصالحین — حدیث نمبر 87
باب: نیکیوں کی طرف جلدی کرنے، اور جو شخص کسی نیکی کی طرف متوجہ ہو اسے بغیر تردد کے پوری کوشش کے ساتھ اس پر لگ جانے کی ترغیب دینے کا بیان
باب في المبادرة إلى الخيرات وحثِّ من توجه لخير على الإقبال عليه بالجد من غير تردد
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَات﴾ [البقرة: ١٤٨]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَسَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ﴾ [آل عمران: ١٣٣].
وأما الأحاديث:اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو۔“ (سورۃ البقرہ: 148)
اور فرمایا: ”اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف دوڑو جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین (کے برابر) ہے، جو پرہیزگاروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔“ (سورۃ آل عمران: 133)
اور رہیں احادیث (تو وہ یہ ہیں):
فالأولُ: عن أبي هريرة - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَادِرُوا بِالأعْمَال فتنًا كقطَعِ اللَّيْلِ المُظْلِمِ، يُصْبحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤمِنًا ويُصْبِحُ كَافِرًا، يَبيعُ دِينَهُ بعَرَضٍ مِنَ الدُّنيا». رواه مسلم.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان فتنوں (کے آنے) سے پہلے جلدی جلدی نیک اعمال کر لو جو اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح ہوں گے، (ان میں) آدمی صبح کو مومن ہو گا اور شام کو کافر، اور شام کو مومن ہو گا اور صبح کو کافر، وہ دنیا کے تھوڑے سے سامان کے بدلے اپنا دین بیچ ڈالے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
: (1)
فِتَنٌ: فِتْنَةٌ کی جمع ہے، آزمائش و امتحان کی چیز۔
(2)
بَادِرُوْا: جلدی کرو، سبقت کرو۔
(3)
كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ: تاریک رات کے ٹکڑے، یعنی بکثرت فتنوں کا ظہور ہو گا۔
فوائد ومسائل:
(1)
انسان کو اپنی صحت وعافیت کے اوقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نیک عمل کرنے چاہئیں، معلوم نہیں حالات میں کب تبدیلی واقع ہوجائے اور نیکی کرنا مشکل ہوجائے۔
دنیوی مفادات ومنافع کو نظر انداز کر کے نیکی کرنا ممکن نہیں ہے۔
اور ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہے کہ وہ دنیوی مفادات ومنافع کو نظر انداز کر دے۔
(2)
ایمان کی تباہی وبربادی کا باعث دنیوی مفادات واغراض ہیں، جن کا اسیر ہو کر انسان اپنے ایمان سے محروم ہوسکتا ہے اور ان اغراض ومفادات کو قربان کرنا مشکل ہے، جیسا کہ آج کل ہمارے معاشرہ کے حالات سے محسوس ہورہا ہے اور کامیابی وکامرانی اس کے بغیر ممکن نہیں ہے کہ انسان دنیوی مفادات سے بلند ہر کر ہی کچھ حاصل کر سکتا ہے۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم لوگ نیک اعمال کی طرف جلدی کرو، ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں جس میں آدمی صبح کے وقت مومن اور شام کے وقت کافر ہو گا، شام کے وقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا، دنیاوی ساز و سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2195]
وضاحت:
1؎:
یعنی قرب قیامت کے وقت بکثرت فتنوں کا ظہور ہوگا، ہرایک دنیا کا طالب ہوگا، لوگوں کی نگاہ میں دین و ایمان کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہے گی، انسان مختلف قسم کے روپ اختیار کرے گا، یہاں تک کہ دنیوی مفادات کی خاطر اپنا دین و ایمان فروخت کربیٹھے گا، اس حدیث میں ایسے حالات میں اہل ایمان کو استقامت کی اور بلا تاخیر اعمال صالحہ بجا لانے کی تلقین کی گئی ہے۔