ریاض الصالحین — حدیث نمبر 858

باب: سلام کے آداب

باب آداب السلام

حدیث نمبر: 858
وعن أَبي أُمَامَة صُدَيِّ بن عجلان الباهِلي - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ أَوْلى النَّاسِ بِاللهِ مَنْ بَدَأهُمْ بِالسَّلامِ». رواه أَبُو داود بإسنادٍ جيدٍ.
ورواه الترمذي عن أَبي أُمَامَةَ - رضي الله عنه - قِيلَ: يَا رسول الله، الرَّجُلانِ يَلْتَقِيَانِ أَيُّهُمَا يَبْدَأُ بِالسَّلاَمِ؟، قَالَ: «أَوْلاَهُمَا بِاللهِ تَعَالَى» قَالَ الترمذي: «هَذَا حديث حسن».
ترجمہ

سیدنا ابوامامہ صُدی بن عجلان باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہے جو سلام میں پہل کرے۔“
(اسے ابوداود نے عمدہ سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
اور ترمذی نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! دو آدمی ملتے ہیں، ان میں سے کون سلام میں پہل کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے جو اللہ تعالیٰ کے زیادہ قریب ہو۔“
(ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 855 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 858
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 5197) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (4646)
تخریج حدیث انظر الحديث (855). أخرجه: أبو داود (5197)، والترمذي (2694).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2694 | سنن ابي داود: 5197 | رياض الصالحين: 855
انظر الحديث (٨٥٥).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2694 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سلام میں پہل کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔`
ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ پوچھا گیا: اللہ کے رسول! جب دو آدمی آپس میں ملیں تو سلام کرنے میں پہل کون کرے؟ آپ نے فرمایا: " ان دونوں میں سے جو اللہ کے زیادہ قریب ہے " ۱؎۔ (وہ پہل کرے گا) [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب/حدیث: 2694]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ سے جس کا زیادہ لگاؤ اورتعلق ہو گا اس میں تو اضع اورخاکساری بھی زیادہ پائی جائے گی، اس لیے وہ سلام کرنے میں بھی پہل کرے گا۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2694 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5197 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´سلام میں پہل کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔`
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ کے نزدیک سب سے بہتر شخص وہ ہے جو سلام کرنے میں پہل کرے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5197]
فوائد ومسائل:
سلام کہنے میں ابتدا کرنے کی بہت فضلیت ہے، مگردرج ذیل آداب کو پیش نظر رکھا جائے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5197 سے ماخوذ ہے۔