ریاض الصالحین — حدیث نمبر 853

باب: سلام کرنے کا طریقہ

باب كيفية السلام

حدیث نمبر: 853
وعن المِقْدَادِ - رضي الله عنه - في حدِيثهِ الطويل، قَالَ: كُنَّا نَرْفَعُ للنَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - نَصِيبَهُ مِنَ اللَّبَنِ، فَيَجِيءُ مِنَ اللَّيْلِ، فَيُسَلِّمُ تَسْلِيمًا لاَ يُوقِظُ نَائِمًا، وَيُسْمِعُ اليَقْظَانَ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَسَلَّمَ كَمَا كَانَ يُسَلِّمُ. رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے ان کی لمبی حدیث میں روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم ﷺ کے لیے دودھ میں سے آپ کا حصہ رکھ دیتے تھے، آپ ﷺ رات کو تشریف لاتے اور اس طرح سلام کرتے کہ سونے والے کو نہ جگاتے اور جاگنے والے کو سنا دیتے، چنانچہ (ایک رات) نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور اسی طرح سلام کیا جیسے آپ سلام کیا کرتے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 853
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 128 (2055) (174).