ریاض الصالحین — حدیث نمبر 850
باب: سلام کرنے کا طریقہ
باب كيفية السلام
يُسْتَحَبُّ أَنْ يَقُولَ المُبْتَدِئُ بالسَّلاَمِ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ. فَيَأتِ بِضَميرِ الجَمْعِ، وَإنْ كَانَ المُسَلَّمُ عَلَيْهِ وَاحِدًا، وَيقُولُ المُجيبُ: وَعَلَيْكُمْ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ الله وَبَرَكَاتُهُ، فَيَأتِي بِوَاوِ العَطْفِ في قَوْله: وَعَلَيْكُمْ.مستحب یہ ہے کہ سلام میں پہل کرنے والا کہے: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ» (تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں)، چنانچہ وہ جمع کی ضمیر لائے اگرچہ جسے سلام کیا جا رہا ہے وہ ایک ہی ہو، اور جواب دینے والا کہے: «وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ» (اور تم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں)، چنانچہ وہ اپنے قول «وَعَلَيْكُمْ» میں واوِ عطف لائے۔
عن عِمْرَان بن الحصين رضي الله عنهم، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، فَرَدَّ عَلَيْهِ ثُمَّ جَلَسَ، فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «عَشْرٌ» ثُمَّ جَاءَ آخَرُ، فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ فَجَلَسَ، فَقَالَ: «عِشْرُونَ» ثُمَّ جَاءَ آخَرُ، فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله وَبَركَاتُهُ، فَرَدَّ عَلَيْهِ فَجَلَسَ، فَقَالَ: «ثَلاثُونَ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» (تم پر سلامتی ہو)، آپ ﷺ نے اسے جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دس (نیکیاں)۔“ پھر ایک دوسرا آدمی آیا اور اس نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ» (تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت)، آپ ﷺ نے اسے جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیس (نیکیاں)۔“ پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ» (تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں)، آپ ﷺ نے اسے جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیس (نیکیاں)۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے " السلام علیکم " کہا، آپ نے اسے سلام کا جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس کو دس نیکیاں ملیں " پھر ایک اور شخص آیا، اس نے " السلام علیکم ورحمتہ اﷲ " کہا، آپ نے اسے جواب دیا، پھر وہ شخص بھی بیٹھ گیا، آپ نے فرمایا: " اس کو بیس نیکیاں ملیں " پھر ایک اور شخص آیا اس نے " السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ " کہا، آپ نے اسے بھی جواب دیا، پھر وہ بھی بیٹھ گیا، آپ نے فرمایا: " اسے تیس نیکیاں ملیں۔" [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5195]
سلام کے ہر کلمہ پر دس نیکیاں ملتی ہیں، کو صرف (السلام علیکم) کہے اسے دس، جو اس پر (و رحمتة اللہ) کا اضافہ کرے اس بیس اور جو (وبرکاته) کا کلمہ بھی ملائے اسے تیس نیکیاں ملتی ہیں۔
عمران بن حصین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: «السلام عليكم» ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " (اس کے لیے) دس نیکیاں ہیں "، پھر ایک دوسرا شخص آیا اور اس نے کہا: «السلام عليكم ورحمة الله» ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " (اس کے لیے) بیس نیکیاں ہیں "، پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: «السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " (اس کے لیے) تیس نیکیاں ہیں " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب/حدیث: 2689]
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ فرمان الٰہی: ﴿وَإِذَا حُيِّيْتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّواْ بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا﴾ یعنی جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے اچھا جواب دو، یا انہی الفاظ کو لوٹا دو (النساء: 86) کے مطابق سلام کا جواب سلام کرنے والے سے اچھا دو اور اگر ایسا نہ کرسکو تو انہی الفاظ کو لوٹا دو، یا در ہے یہ حکم مسلمانوں کے لیے، یعنی خیر و برکت کی کثرت کی دعا کسی مسلمان کے حق میں ہی ہونی چاہیے۔