ریاض الصالحین — حدیث نمبر 84
باب: یقین اور توکل کا بیان
باب في اليقين والتوكل
حدیث نمبر: 84
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ أَخَوانِ عَلَى عهد النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - وَكَانَ أحَدُهُمَا يَأتِي النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَالآخَرُ يَحْتَرِفُ، فَشَكَا المُحْتَرِفُ أخَاهُ للنبي - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «لَعَلَّكَ تُرْزَقُ بِهِ». رواه الترمذي بإسناد صحيحٍ عَلَى شرطِ مسلم.
«يحترِف»: يكتسب ويتسبب.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ کے زمانے میں دو بھائی تھے، ان میں سے ایک نبی کریم ﷺ کے پاس آیا کرتا تھا اور دوسرا کام کاج (محنت مزدوری) کرتا تھا۔ تو کام کرنے والے نے نبی کریم ﷺ سے اپنے بھائی کی شکایت کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”شاید تجھے اسی کی وجہ سے رزق دیا جاتا ہو۔“
(اسے ترمذی نے مسلم کی شرط پر صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«يَحْتَرِفُ»: یعنی کماتا اور (روزی کے) اسباب اختیار کرتا تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2345 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´اللہ پر توکل (بھروسہ) کرنے کا بیان۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دو بھائی تھے، ان میں ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہتا تھا اور دوسرا محنت و مزدوری کرتا تھا، محنت و مزدوری کرنے والے نے ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے بھائی کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا: " شاید تجھے اسی کی وجہ سے روزی ملتی ہو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2345]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
محنت مزدوری کرنے والے نے یہ شکایت کی کہ یہ کمانے میں میرا تعاون نہیں کرتا اور میرے ساتھ کھاتا ہے، اس پر آپ ﷺ نے شکایت کرنے والے کی یہ فہمائش کی کہ وہ علم دین سیکھنے کے لیے میرے پاس رہتا ہے، اس لیے یہ سمجھو کہ تم کو جو تمہاری کمائی سے روزی ملتی ہے اس میں اس کی برکت بھی شامل ہے، اس لیے تم گھمنڈ میں مت مبتلا ہوجاؤ، واضح رہے کہ دوسرا بھائی یونہی بے کار نہیں بیٹھا رہتا تھا، یا یونہی کام چوری نہیں کرتا تھا، علم دین کی تحصیل میں مشغول رہتا تھا، اس لیے اس حدیث سے بے کاری اور کام چوری کی دلیل نہیں نکالی جا سکتی، بلکہ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اللہ کے راستہ میں لگنے والوں کی تائید اور معاونت دیگر اہل خانہ کیا کریں۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2345 سے ماخوذ ہے۔