ریاض الصالحین — حدیث نمبر 826
باب: مجلس اور ہم نشین کے آداب
باب في آداب المجلس والجليس
حدیث نمبر: 826
وعن جابر بن سَمُرَة رضي الله عنهم، قَالَ: كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - جلَسَ أحَدُنَا حَيْثُ يَنْتَهِي. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم جب نبی کریم ﷺ کے پاس آتے تو ہم میں سے ہر ایک وہیں بیٹھ جاتا جہاں (مجلس) ختم ہوتی۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)