حدیث نمبر: 73
الخامس: عن أبي أُمَامَةَ صُدَيّ بنِ عجلانَ الباهِلِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يَخْطُبُ في حجةِ الوداعِ، فَقَالَ: «اتَّقُوا اللهَ وَصَلُّوا خَمْسَكُمْ، وَصُومُوا شَهْرَكُمْ، وَأَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ، وَأَطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ تَدْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ». رواه الترمذي، في آخر كتابِ الصلاةِ، وَقالَ: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ صدی بن عجلان باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو حجۃ الوداع میں خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو، اپنی پانچ (نمازیں) پڑھو، اپنے (رمضان کے) مہینے کے روزے رکھو، اپنے مالوں کی زکاۃ ادا کرو اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو، (اس طرح) تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“
(اسے ترمذی نے کتاب الصلاۃ کے آخر میں روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 73
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 1955) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, أصله عند الترمذي (616 وسنده حسن)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (1955)، والترمذي (616).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 616 | سنن ابي داود: 1955