ریاض الصالحین — حدیث نمبر 675
باب: امارت مانگنے کی ممانعت، اور جب (عہدہ) کسی پر متعین نہ ہو یا اس کی ضرورت نہ ہو تو عہدوں کو چھوڑ دینا اختیار کرنا
باب النهي عن سؤال الإمارة واختيار ترك الولايات إذا لَمْ يتعين عليه أَوْ تَدْعُ حاجة إِلَيْهِ
وعنه، قَالَ: قُلْتُ: يَا رسول الله، ألا تَسْتَعْمِلُني؟ فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى مَنْكِبي، ثُمَّ قَالَ: «يَا أَبَا ذَرٍّ، إنَّكَ ضَعِيفٌ، وَإِنَّها أَمَانَةٌ، وَإنَّهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ خِزْيٌ وَنَدَامَةٌ، إِلاَّ مَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهَا، وَأَدَّى الَّذِي عَلَيْهِ فِيهَا». رواه مسلم.انہی (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے (کسی عہدے پر) عامل مقرر نہیں فرمائیں گے؟ تو آپ نے اپنا ہاتھ میرے کندھے پر مارا، پھر فرمایا: ”اے ابوذر! تم کمزور ہو، اور یہ (امارت) امانت ہے، اور قیامت کے دن یہ رسوائی اور ندامت ہو گی، سوائے اس شخص کے جس نے اسے اس کے حق کے ساتھ لیا اور اس میں جو ذمہ داری اس پر تھی اسے ادا کیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)