ریاض الصالحین — حدیث نمبر 672

باب: غیر معصیت میں حکمرانوں کی اطاعت کا وجوب اور معصیت میں ان کی اطاعت کی حرمت

باب وجوب طاعة ولاة الأمر في غير معصية وتحريم طاعتهم في المعصية

حدیث نمبر: 672
وعن أَبي بكرة - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ أهانَ السُّلطَانَ أَهَانَهُ الله». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
وفي الباب أحاديث كثيرة في الصحيح. وَقَدْ سبق بعضها في أبواب.
ترجمہ

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے سلطان (حکمران) کی توہین کی، اللہ اسے ذلیل کرے گا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور اس باب میں صحیح (کتب) میں بہت سی احادیث ہیں، اور ان میں سے کچھ (پچھلے) ابواب میں گزر چکی ہیں۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 672
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2224). وقال: «حديث حسن غريب» على أنَّ الحديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: كذا والذي في الترمذي: " سلطان الله في الأرض " والحديث في (الصحيحة) رقم (2696)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2224

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2224 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´حاکم کی توہین اللہ کی اہانت ہے۔`
زیاد بن کسیب عدوی کہتے ہیں کہ میں ابوبکرہ رضی الله عنہ کے ساتھ ابن عامر کے منبر کے نیچے تھا، اور وہ خطبہ دے رہے تھے، ان کے بدن پر باریک کپڑا تھا، ابوبلال نے کہا: ہمارے امیر کو دیکھو فاسقوں کا لباس پہن رکھا ہے، ابوبکرہ رضی الله عنہ نے کہا: خاموش رہو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: " جو شخص زمین پر اللہ کے بنائے ہوئے سلطان (حاکم) کو ذلیل کرے تو اللہ اسے ذلیل کرے گا۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2224]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں (زیاد بن کسیب) لین الحدیث (مقبول) ہیں، لیکن باب میں ابوبکرہ کی حدیث کے شاہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے، تفصیل دیکھیے: الصحیحة رقم: 2297، تراجع الالبانی 223)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2224 سے ماخوذ ہے۔