ریاض الصالحین — حدیث نمبر 664

باب: غیر معصیت میں حکمرانوں کی اطاعت کا وجوب اور معصیت میں ان کی اطاعت کی حرمت

باب وجوب طاعة ولاة الأمر في غير معصية وتحريم طاعتهم في المعصية

حدیث نمبر: 664
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ خَلَعَ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ لَقِيَ اللهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلاَ حُجَّةَ لَهُ، وَمَنْ مَاتَ وَلَيْسَ في عُنُقِهِ بَيْعَةٌ، مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً». رواه مسلم.
وفي رواية لَهُ: «وَمَنْ مَاتَ وَهُوَ مُفَارِقٌ لِلجَمَاعَةِ، فَإنَّهُ يَمُوتُ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً».
«المِيتَةُ» بكسر الميم.
ترجمہ

انہی (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا وہ قیامت کے دن اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہو گی، اور جو اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں (کسی امام کی) بیعت نہ ہو، تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اور جو اس حال میں مرا کہ وہ جماعت سے الگ ہو، تو وہ جاہلیت کی موت مرتا ہے۔“
«المِيتَةُ»: میم کے کسرہ کے ساتھ ہے۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 664
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 22 (1851) (58) عن ابن عمر. والرواية الثانية 6/ 20 (1848) (53) عن أبي هريرة.