ریاض الصالحین — حدیث نمبر 637
باب: بردباری، ٹھہراؤ اور نرمی کا بیان
باب الحلم والأناة والرفق
حدیث نمبر: 637
وعن جريرِ بنِ عبدِ اللهِ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنْ يُحْرَمِ الرِفْقَ، يُحْرَمِ الخَيْرَ كلَّهُ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص نرمی سے محروم کر دیا جاتا ہے وہ ساری بھلائی سے محروم کر دیا جاتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)