ریاض الصالحین — حدیث نمبر 628
باب: حسن اخلاق کا بیان
باب حسن الخلق
حدیث نمبر: 628
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ المُؤْمِنَ لَيُدْرِكُ بحُسْنِ خُلُقِه دَرَجَةَ الصَّائِمِ القَائِمِ» رواه أَبُو داود.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک مومن اپنے اچھے اخلاق کے ذریعے (دن کو) روزہ رکھنے والے اور (رات کو) قیام کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«دَرَجَةَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ» : ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "جو شخص لوگوں کی طبیعتوں اور اخلاق کے مختلف ہونے کے باوجود ان کے ساتھ اچھا اخلاق رکھتا ہے، تو گویا وہ بہت سے نفسوں سے جہاد کرتا ہے، چنانچہ اس نے وہ (درجہ) پا لیا جو روزہ دار اور قیام کرنے والے نے پایا، پس دونوں درجے میں برابر ہو گئے، بلکہ بسا اوقات یہ (اس سے) بڑھ جاتا ہے۔" (عون المعبود 13/154)
قال ابن قيم الجوزية: «من يحسن خلقه مع الناس مع تباين طبائعهم وأخلاقهم فكأنه يجاهد نفوسًا كثيرة فأدرك ما أدركه الصائم القائم فاستويا في الدرجة بل ربما زاد» . عون المعبود ١٣/ ١٥٤.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4798 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´خوش اخلاقی کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " مومن اپنی خوش اخلاقی سے روزے دار اور رات کو قیام کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4798]

فوائد ومسائل:
حسنِ خلق سے مراد وہی عادات ہیں جن کا اعتبار شریعت اسلامیہ نے کیا ہے اور عرف میں ان کو عمدہ سمجھا جاتا ہے۔
اس میں حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
ایسا حسنِ خلق جو حقوق اللہ کی ادائیگی سے عاری ہو معتبر نہیں۔
یا اگر کوئی حقوق اللہ تو ادا کرتا ہو، مگر حقوق العباد میں افراط و تفریط کا شکار ہو تو بھی کسی طرح مقبول و ممدوح نہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4798 سے ماخوذ ہے۔