ریاض الصالحین — حدیث نمبر 606
باب: تواضع اور مومنوں کے لیے نرمی برتنے (بازو جھکانے) کا بیان
باب التواضع وخفض الجناح للمؤمنين
وعن أَبي رِفَاعَةَ تَميم بن أُسَيْدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى رَسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ يخطب، فقلت: يَا رسول الله، رَجُلٌ غَريبٌ جَاءَ يَسْألُ عن دِينهِ لا يَدْرِي مَا دِينُهُ؟ فَأقْبَلَ عَليَّ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - وتَرَكَ خُطْبَتَهُ حَتَّى انْتَهَى إلَيَّ، فَأُتِيَ بِكُرْسيٍّ، فَقَعَدَ عَلَيْهِ، وَجَعَلَ يُعَلِّمُنِي مِمَّا عَلَّمَهُ اللهُ، ثُمَّ أَتَى خُطْبَتَهُ فَأتَمَّ آخِرَهَا. رواه مسلم.سیدنا ابورفاعہ تمیم بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچا جبکہ آپ خطبہ دے رہے تھے، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک اجنبی آدمی اپنے دین کے بارے میں پوچھنے آیا ہے، وہ نہیں جانتا کہ اس کا دین کیا ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور اپنا خطبہ چھوڑ دیا یہاں تک کہ میرے پاس پہنچ گئے، پھر ایک کرسی لائی گئی تو آپ اس پر بیٹھ گئے اور مجھے ان باتوں میں سے سکھانے لگے جو اللہ نے آپ کو سکھائی تھیں، پھر آپ اپنے خطبے کی طرف آئے اور اس کا آخری حصہ مکمل کیا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)