ریاض الصالحین — حدیث نمبر 590
باب: پرہیزگاری (ورع) اور شبہات کو چھوڑ دینے کا بیان
باب الورع وترك الشبهات
حدیث نمبر: 590
وعن وَابِصَةَ بن مَعبدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: أتَيْتُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «جئتَ تَسْألُ عَنِ البِرِّ؟» قُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: «اسْتَفْتِ قَلْبَكَ، البرُّ: مَا اطْمَأنَّت إِلَيْهِ النَّفسُ، وَاطْمأنَّ إِلَيْهِ القَلْبُ، وَالإثْمُ: مَا حَاكَ في النَّفْسِ، وَتَرَدَّدَ فِي الصَّدْرِ، وَإنْ أفْتَاكَ النَّاسُ وَأفْتُوكَ» حديث حسن، رواه أحمد والدَّارمِيُّ في مُسْنَدَيْهِمَا.ترجمہ
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نیکی کے بارے میں پوچھنے آئے ہو؟“ میں نے کہا: جی ہاں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے دل سے فتویٰ پوچھو، نیکی وہ ہے جس پر نفس مطمئن ہو جائے اور دل مطمئن ہو جائے، اور گناہ وہ ہے جو نفس میں کھٹکے اور سینے میں تردد پیدا کرے، اگرچہ لوگ تجھے (اس کے جواز کا) فتویٰ دیں اور فتویٰ دیتے رہیں۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے احمد اور دارمی نے اپنی اپنی مسند میں روایت کیا ہے)