ریاض الصالحین — حدیث نمبر 579
باب: موت کو یاد کرنا اور امیدیں کم رکھنا
باب ذكر الموت وقصر الأمل
وعن أُبَيِّ بن كعبٍ - رضي الله عنه: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ قَامَ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اذْكُرُوا اللهَ، جَاءتِ الرَّاجِفَةُ، تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ، جَاءَ المَوْتُ بِمَا فِيهِ، جَاءَ المَوْتُ بِمَا فِيهِ» قُلْتُ: يَا رسول الله، إنِّي أُكْثِرُ الصَّلاَةَ عَلَيْكَ، فَكَمْ أجْعَلُ لَكَ مِنْ صَلاَتِي؟ فَقَالَ: «مَا شِئْتَ» قُلْتُ: الرُّبُع، قَالَ: «مَا شِئْتَ، فَإنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ» قُلْتُ: فَالنِّصْف؟ قَالَ: «مَا شِئْتَ، فَإنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ» قُلْتُ: فالثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ: «مَا شِئْتَ، فَإنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ» قُلْتُ: أجعَلُ لَكَ صَلاَتِي كُلَّهَا؟ قَالَ: «إذًا تُكْفى هَمَّكَ، وَيُغْفَر لَكَ ذَنْبكَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رات کا تہائی حصہ گزر جاتا تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوتے اور فرماتے: ”اے لوگو! اللہ کو یاد کرو، کانپنے والی (پہلا صور) آ گئی، اس کے پیچھے آنے والی (دوسرا صور) اس کے پیچھے لگی ہوئی ہے، موت اپنی (سختیوں) سمیت آ گئی، موت اپنی (سختیوں) سمیت آ گئی۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ پر کثرت سے درود پڑھتا ہوں، تو میں اپنی دعا (کے وقت) میں سے آپ کے لیے کتنا (حصہ) مقرر کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو۔“ میں نے عرض کیا: چوتھائی؟ فرمایا: ”جتنا چاہو، اور اگر زیادہ کرو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: تو آدھا؟ فرمایا: ”جتنا چاہو، اور اگر زیادہ کرو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: تو دو تہائی؟ فرمایا: ”جتنا چاہو، اور اگر زیادہ کرو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: میں اپنی ساری دعا آپ (پر درود) کے لیے مقرر کر دوں؟ فرمایا: ”تب تو تمہاری فکر کی کفایت کر دی جائے گی اور تمہارے گناہ بخش دیے جائیں گے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)