ریاض الصالحین — حدیث نمبر 468
باب: دنیا سے بے رغبتی (زہد) کی فضیلت، دنیا کم سے کم لینے کی ترغیب اور فقر کی فضیلت
باب فضل الزهد في الدنيا والحث عَلَى التقلل منها وفضل الفقر
وعنه - رضي الله عنه - قَالَ: لَقَدْ رَأيْتُ سَبعِينَ مِنْ أهْلِ الصُّفَّةِ، مَا منهُمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ رِدَاءٌ: إمَّا إزارٌ، وَإمَّا كِسَاءٌ، قَدْ رَبَطُوا في أعنَاقِهِمْ، فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ نِصْفَ السَّاقَيْن، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الكَعْبَيْنِ، فَيَجْمَعُهُ بِيَدِهِ كَراهِيَةَ أَنْ تُرَى عَوْرَتُهُ. رواه البخاري.انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اصحابِ صفہ میں سے ستر آدمیوں کو دیکھا، ان میں سے کسی ایک پر بھی (اوپر اوڑھنے کی) چادر نہ تھی، یا تو صرف تہبند تھا یا صرف ایک کمبل (کپڑا)، جسے انہوں نے اپنی گردنوں میں باندھ رکھا تھا، تو ان میں سے کوئی (کپڑا) آدھی پنڈلیوں تک پہنچتا اور کوئی ٹخنوں تک، تو وہ (شخص) اسے اپنے ہاتھ سے سمیٹے رکھتا اس ڈر سے کہ کہیں اس کا ستر نہ دکھائی دے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)