ریاض الصالحین — حدیث نمبر 457

باب: دنیا سے بے رغبتی (زہد) کی فضیلت، دنیا کم سے کم لینے کی ترغیب اور فقر کی فضیلت

باب فضل الزهد في الدنيا والحث عَلَى التقلل منها وفضل الفقر

حدیث نمبر: 457
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: جلس رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - عَلَى الْمِنْبَرِ، وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ، فقال: «إنَّ ممَّا أَخَافُ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِي مَا يُفْتَحُ عَلَيْكُمْ مِنْ زَهْرَةِ الدُّنْيَا وَزِينَتِهَا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ منبر پر بیٹھے اور ہم آپ کے اردگرد بیٹھ گئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میں اپنے بعد تم پر جن چیزوں سے ڈرتا ہوں ان میں سے ایک دنیا کی وہ رونق اور زینت ہے جو تم پر کھول دی جائے گی۔“
(متفق علیہ)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 457
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 149 (1465)، ومسلم 3/ 101 (1052) (123).