ریاض الصالحین — حدیث نمبر 452
باب: اللہ تعالیٰ کے ڈر سے اور اس کے شوق میں رونے کی فضیلت
باب فضل البكاء من خشية الله تَعَالَى وشوقًا إِليه
وعنه، قَالَ: قَالَ أَبو بكر لِعُمَرَ، رضي الله عنهم، بعد وفاة رسول الله - صلى الله عليه وسلم: انْطَلِقْ بِنَا إِلى أُمِّ أيْمَنَ رضي الله عنها نَزورُهَا، كَمَا كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَزُورُها، فَلَمَّا انْتَهَيَا إِلَيْهَا بَكَتْ، فقالا لها: مَا يُبْكِيكِ؟ أمَا تَعْلَمِينَ أنَّ مَا عِنْدَ الله تَعَالَى خَيرٌ لرسولِ الله - صلى الله عليه وسلم! قالت: مَا أبْكِي أَنْ لاَ أَكُونَ أَعْلَمُ أنَّ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ لرسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وَلكِنِّي أبكِي أَنَّ الْوَحْيَ قَد انْقَطَعَ مِنَ السَّمَاءِ؛ فَهَيَّجَتْهُما عَلَى البُكَاءِ، فَجَعَلا يَبْكِيَانِ مَعَهَا. رواه مسلم، وقد سبق في بابِ زِيارَةِ أهلِ الخَيْرِ.انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمارے ساتھ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے پاس چلو، ہم ان سے ملاقات کریں جیسے رسول اللہ ﷺ ان سے ملاقات کیا کرتے تھے۔ جب وہ دونوں ان کے پاس پہنچے تو وہ رو پڑیں، دونوں نے ان سے کہا: آپ کو کیا چیز رلا رہی ہے؟ کیا آپ نہیں جانتیں کہ اللہ تعالیٰ کے پاس جو کچھ ہے وہ رسول اللہ ﷺ کے لیے بہتر ہے! انہوں نے کہا: میں اس لیے نہیں رو رہی کہ میں یہ نہیں جانتی کہ اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ رسول اللہ ﷺ کے لیے بہتر ہے، بلکہ میں اس لیے رو رہی ہوں کہ آسمان سے وحی (کا سلسلہ) منقطع ہو گیا ہے۔ تو انہوں نے ان دونوں کو بھی رونے پر ابھار دیا اور وہ دونوں بھی ان کے ساتھ رونے لگے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور یہ نیک لوگوں سے ملاقات کے باب میں گزر چکی ہے)