حدیث نمبر: 44
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ ابنٌ لأبي طَلْحَةَ - رضي الله عنه - يَشتَكِي، فَخَرَجَ أبُو طَلْحَةَ، فَقُبِضَ الصَّبيُّ، فَلَمَّا رَجَعَ أَبُو طَلْحَةَ، قَالَ: مَا فَعَلَ ابْنِي؟ قَالَتْ أمُّ سُلَيم وَهِيَ أمُّ الصَّبيِّ: هُوَ أَسْكَنُ مَا كَانَ، فَقَرَّبَتْ إليه العَشَاءَ فَتَعَشَّى، ثُمَّ أَصَابَ منْهَا، فَلَمَّا فَرَغَ، قَالَتْ: وَارُوا الصَّبيَّ فَلَمَّا أَصْبحَ أَبُو طَلْحَةَ أَتَى رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأخْبَرَهُ، فَقَالَ: «أعَرَّسْتُمُ اللَّيلَةَ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمَا»، فَوَلَدَتْ غُلامًا، فَقَالَ لي أَبُو طَلْحَةَ: احْمِلْهُ حَتَّى تَأْتِيَ بِهِ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَبَعَثَ مَعَهُ بِتَمَراتٍ، فَقَالَ: «أَمَعَهُ شَيءٌ؟» قَالَ: نَعَمْ، تَمَراتٌ، فَأخَذَهَا النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَمَضَغَهَا، ثُمَّ أَخَذَهَا مِنْ فِيهِ فَجَعَلَهَا في فِيِّ الصَّبيِّ، ثُمَّ حَنَّكَهُ وَسَمَّاهُ عَبدَ الله. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية للبُخَارِيِّ: قَالَ ابنُ عُيَيْنَةَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصارِ: فَرَأيْتُ تِسعَةَ أوْلادٍ كُلُّهُمْ قَدْ قَرَؤُوا القُرْآنَ، يَعْنِي: مِنْ أوْلادِ عَبدِ الله المَولُودِ.
وَفي رواية لمسلمٍ: مَاتَ ابنٌ لأبي طَلْحَةَ مِنْ أمِّ سُلَيمٍ، فَقَالَتْ لأَهْلِهَا: لاَ تُحَدِّثُوا أَبَا طَلْحَةَ بابْنِهِ حَتَّى أَكُونَ أَنَا أُحَدِّثُهُ، فَجَاءَ فَقَرَّبَتْ إِلَيْه عَشَاءً فَأَكَلَ وَشَرِبَ، ثُمَّ تَصَنَّعَتْ لَهُ أَحْسَنَ مَا كَانَتْ تَصَنَّعُ قَبْلَ ذلِكَ، فَوَقَعَ بِهَا. فَلَمَّا أَنْ رَأَتْ أَنَّهُ قَدْ شَبِعَ وأَصَابَ مِنْهَا، قَالَتْ: يَا أَبَا طَلْحَةَ، أَرَأَيتَ لو أنَّ قَومًا أعارُوا عَارِيَتَهُمْ أَهْلَ بَيتٍ فَطَلَبُوا عَارِيَتَهُمْ، أَلَهُمْ أن يَمْنَعُوهُمْ؟ قَالَ: لا، فَقَالَتْ: فَاحْتَسِبْ ابْنَكَ، قَالَ: فَغَضِبَ، ثُمَّ قَالَ: تَرَكْتِني حَتَّى إِذَا تَلطَّخْتُ، ثُمَّ أخْبَرتني بِابْنِي؟! فانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأخْبَرَهُ بِمَا كَانَ فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «بَارَكَ اللهُ في لَيْلَتِكُمَا»، قَالَ: فَحَمَلَتْ. قَالَ: وَكانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - في سَفَرٍ وَهيَ مَعَهُ، وَكَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أَتَى المَدِينَةَ مِنْ سَفَرٍ لاَ يَطْرُقُهَا طُرُوقًا فَدَنَوا مِنَ المَدِينَة، فَضَرَبَهَا المَخَاضُ، فَاحْتَبَسَ عَلَيْهَا أَبُو طَلْحَةَ، وانْطَلَقَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم. قَالَ: يَقُولَ أَبُو طَلْحَةَ: إنَّكَ لَتَعْلَمُ يَا رَبِّ أَنَّهُ يُعْجِبُنِي أَنْ أخْرُجَ مَعَ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا خَرَجَ وَأَدْخُلَ مَعَهُ إِذَا دَخَلَ وَقَدِ احْتَبَسْتُ بِمَا تَرَى، تَقُولُ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا أَبَا طَلْحَةَ، مَا أَجِدُ الَّذِي كُنْتُ أجدُ، انْطَلِقْ، فَانْطَلَقْنَا وَضَرَبَهَا المَخَاضُ حِينَ قَدِمَا، فَوَلدَت غُلامًا. فَقَالَتْ لِي أمِّي: يَا أنَسُ، لا يُرْضِعْهُ أحَدٌ حَتَّى تَغْدُو بِهِ عَلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم. فَلَمَّا أصْبَحَ احْتَمَلْتُهُ فَانْطَلَقْتُ بِهِ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم ... وَذَكَرَ تَمَامَ الحَدِيثِ.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا ایک بیٹا بیمار تھا، ابوطلحہ (کہیں) باہر گئے تو بچہ فوت ہو گیا، جب ابوطلحہ واپس آئے تو پوچھا: میرے بیٹے کا کیا حال ہے؟ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے، جو بچے کی ماں تھیں، کہا: وہ پہلے سے زیادہ سکون میں ہے، پھر انہوں نے ان کے سامنے رات کا کھانا پیش کیا تو انہوں نے کھانا کھایا، پھر ان سے ہم بستری کی، جب فارغ ہوئے تو انہوں نے کہا: بچے کو دفن کر دو۔ جب صبح ہوئی تو ابوطلحہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو (یہ واقعہ) بتایا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے آج رات ہم بستری کی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! ان دونوں کے لیے برکت عطا فرما۔“ چنانچہ انہوں نے ایک لڑکے کو جنم دیا، تو ابوطلحہ نے مجھ سے کہا: اسے اٹھا کر نبی کریم ﷺ کے پاس لے جاؤ، اور اس کے ساتھ کچھ کھجوریں بھی بھیجیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اس کے ساتھ کوئی چیز ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، کچھ کھجوریں ہیں، تو نبی کریم ﷺ نے انہیں لے کر چبایا، پھر اپنے منہ (مبارک) سے نکال کر بچے کے منہ میں ڈالا، پھر اسے گھٹی دی اور اس کا نام عبداللہ رکھا۔
(متفق علیہ)
اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ابن عیینہ نے کہا: انصار کے ایک آدمی نے کہا: میں نے نو بیٹے دیکھے، سب کے سب قرآن پڑھ چکے تھے، یعنی اس پیدا ہونے والے عبداللہ کی اولاد میں سے۔
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ام سلیم سے ابوطلحہ کا ایک بیٹا فوت ہو گیا تو انہوں (ام سلیم) نے اپنے گھر والوں سے کہا: ابوطلحہ کو ان کے بیٹے کے بارے میں نہ بتانا، یہاں تک کہ میں خود انہیں بتاؤں۔ چنانچہ وہ آئے تو انہوں نے ان کے سامنے رات کا کھانا پیش کیا، انہوں نے کھایا اور پیا، پھر انہوں نے ان کے لیے اس سے بھی اچھا بناؤ سنگھار کیا جو اس سے پہلے کیا کرتی تھیں، تو انہوں نے ان سے ہم بستری کی۔ جب انہوں نے دیکھا کہ وہ سیر ہو چکے ہیں اور ان سے ہم بستری کر چکے ہیں تو کہا: اے ابوطلحہ! بتائیے، اگر کچھ لوگ اپنی کوئی عاریتاً دی ہوئی چیز کسی گھر والوں کو دیں، پھر اپنی وہ چیز واپس مانگیں تو کیا انہیں (گھر والوں کو) یہ حق ہے کہ وہ انہیں (واپس دینے سے) انکار کر دیں؟ انہوں نے کہا: نہیں، تو انہوں نے کہا: تو اپنے بیٹے (کی وفات) پر ثواب کی امید رکھیے۔ (انس رضی اللہ عنہ نے) کہا: تو وہ غصے ہو گئے، پھر کہا: تم نے مجھے (بے خبر) چھوڑے رکھا یہاں تک کہ جب میں (جنابت سے) آلودہ ہو گیا تو پھر مجھے میرے بیٹے کے بارے میں بتایا؟! چنانچہ وہ چلے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو جو کچھ ہوا تھا بتایا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تم دونوں کی اس رات میں برکت دے۔“ (انس رضی اللہ عنہ نے) کہا: چنانچہ وہ حاملہ ہو گئیں۔ (انس رضی اللہ عنہ نے) کہا: اور رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے اور وہ (ام سلیم) آپ کے ساتھ تھیں، اور رسول اللہ ﷺ جب کسی سفر سے مدینہ آتے تو رات کے وقت (گھر) نہیں آتے تھے، چنانچہ وہ مدینہ کے قریب پہنچے تو انہیں دردِ زہ شروع ہو گیا، تو ابوطلحہ ان کی وجہ سے رک گئے اور رسول اللہ ﷺ چل دیے۔ (انس رضی اللہ عنہ نے) کہا: ابوطلحہ کہنے لگے: اے میرے رب! تو خوب جانتا ہے کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نکلیں تو میں آپ کے ساتھ نکلوں اور جب آپ داخل ہوں تو میں آپ کے ساتھ داخل ہوں، اور میں اس وجہ سے رک گیا ہوں جو تو دیکھ رہا ہے۔ ام سلیم کہنے لگیں: اے ابوطلحہ! (اب) مجھے وہ (درد) محسوس نہیں ہو رہا جو پہلے محسوس ہو رہا تھا، چلیے۔ چنانچہ ہم چل پڑے، اور جب وہ دونوں (مدینہ) پہنچے تو انہیں دردِ زہ شروع ہو گیا اور انہوں نے ایک لڑکے کو جنم دیا۔ تو میری والدہ نے مجھ سے کہا: اے انس! اسے کوئی دودھ نہ پلائے یہاں تک کہ تم صبح اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے جاؤ۔ جب صبح ہوئی تو میں نے اسے اٹھایا اور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے گیا ... اور (پھر) پوری حدیث ذکر کی۔

وضاحت:
اس حدیث میں کئی فوائد ہیں، ان میں سے: ام سلیم رضی اللہ عنہا کے صبر کی قوت کی دلیل ہے، اور اس میں توریہ کا جواز ہے، یعنی انسان ایسی بات کہے کہ اس کی نیت اس بات کے ظاہری معنی کے خلاف ہو، اور اس میں یہ بھی ہے کہ (بچے کا) نام عبداللہ رکھنا مستحب ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/121)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 44
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 109 (5470)، ومسلم 6/ 174 (2144) (23).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 1301 | صحيح البخاري: 5470 | صحيح مسلم: 2144
وفي الحديث فوائد منها: دليل على قوة صبر أم سُليم رضي الله عنها، وفيه جواز التورية: أي أن يتكلم الإنسان بكلام تخالف نيته ما في ظاهر هذا الكلام، وفيه أنه يستحب التسمية بعبد الله. شرح رياض الصالحين لابن عثيمين ١/ ١٢١.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5470 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5470. سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سیدنا ابو طلحہ ؓ کا بیٹا بیمار ہو گیا۔ سیدنا ابو طلحہ ؓ کہیں باہر گئے ہوئے تھے کہ ان کا بیٹا فوت ہو گیا۔ جب وہ واپس آئے تو پوچھا: میرا بیٹا کیسا ہے؟ سیدہ ام سلیم‬ ؓ ن‬ے کہا: وہ پہلے سے سکون میں ہے پھر بیوی نے انہیں کھانا پیش کیا۔ انہوں نے کھانا کھایا۔ پھر بیوی سے ہم بستر ہوئے۔ جب فارغ ہوئے تو ام سلیم‬ ؓ ن‬ے کہا کہ بچے کو دفن کر آؤ۔ صبح ہوئی تو ابو طلحہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ نبی ﷺ نے دریافت فرمایا: کیا تم نے آج رات ہم بستری کی تھی؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے دعا فرمائی: "اے اللہ! ان دونوں کی اس رات میں برکت عطا فرما۔" میں نے بچے کو نبی ﷺ کی خدمت میں لے جاؤ، چنانچہ اس بچے کو نبی ﷺ کی خدمت میں لایا گیا۔ سیدہ ام سلیم‬ ؓ ن‬ے کچھ کھجوریں بھی ہمراہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:5470]
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے بھی باب کا مضمون بخوبی ثابت ہو گیا۔
نیز صبر و شکر کا بہترین ثمرہ بھی ثابت ہوا۔
تحنیک کے معنی پیچھے گزر چکے ہیں۔
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کا یہ مرنے والا بچہ ابو عمیر نامی تھا جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مزاحا ً فرمایا کرتے تھے ''یا أبا عُمیر مَا فَعَلَ النُغیرُ'' اے ابو عمیر! تو نے جو چڑیا پال رکھی ہے وہ کس حال میں ہے۔
اس حدیث سے یہ نکلتا ہے کہ ابو طلحہ نے بچہ کے عقیقہ نہیں کیا اور بچے کا اسی دن نام رکھ لیا۔
معلوم ہوا کہ عقیقہ کرنا مستحب ہے، کچھ واجب نہیں۔
(مترجم وحیدی)
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5470 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5470 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5470. سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سیدنا ابو طلحہ ؓ کا بیٹا بیمار ہو گیا۔ سیدنا ابو طلحہ ؓ کہیں باہر گئے ہوئے تھے کہ ان کا بیٹا فوت ہو گیا۔ جب وہ واپس آئے تو پوچھا: میرا بیٹا کیسا ہے؟ سیدہ ام سلیم‬ ؓ ن‬ے کہا: وہ پہلے سے سکون میں ہے پھر بیوی نے انہیں کھانا پیش کیا۔ انہوں نے کھانا کھایا۔ پھر بیوی سے ہم بستر ہوئے۔ جب فارغ ہوئے تو ام سلیم‬ ؓ ن‬ے کہا کہ بچے کو دفن کر آؤ۔ صبح ہوئی تو ابو طلحہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ نبی ﷺ نے دریافت فرمایا: کیا تم نے آج رات ہم بستری کی تھی؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے دعا فرمائی: "اے اللہ! ان دونوں کی اس رات میں برکت عطا فرما۔" میں نے بچے کو نبی ﷺ کی خدمت میں لے جاؤ، چنانچہ اس بچے کو نبی ﷺ کی خدمت میں لایا گیا۔ سیدہ ام سلیم‬ ؓ ن‬ے کچھ کھجوریں بھی ہمراہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:5470]
حدیث حاشیہ:
(1)
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کے حق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا قبول ہوئی۔
اس کے بعد آپ حضرت عبداللہ بن ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ امید سے ہوئیں۔
جب بچے کو جنم دیا تو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اس بچے کو حفاظت کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤ۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں جب اسے لے کر آپ کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک حویلی میں تھے۔
آپ نے سیاہ رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی اور غنیمت کے اونٹوں کو نشان لگا رہے تھے۔
(صحیح البخاري، اللباس، حدیث: 5824، و فتح الباري: 730/9) (2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا شرف قبولیت سے نوازی گئی اور نومولود عبداللہ کی نسل سے دس نیک علماء پیدا ہوئے۔
(عمدة القاري: 466/14) (3)
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے اس نومولود کا عقیقہ نہیں کیا تھا۔
ایسے حالات میں بچے کا نام ولادت کے دن ہی عبداللہ رکھ دیا گیا، ساتویں دن کا انتظار نہیں کیا گیا۔
(4)
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عقیقہ واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔
واللہ أعلم۔
(5)
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عقیقے کے متعلق لوگ افراط و تفریط کا شکار ہیں۔
کچھ لوگوں نے اسے واجب کہا جبکہ کچھ حضرات اسے بدعت کہتے ہیں۔
امام ابن منذر نے کہا ہے کہ اصحاب الرائے نے عقیقے کے سنت ہونے کا انکار کیا ہے اور اس سلسلے میں ثابت شدہ احادیث و آثار کی انہوں نے مخالفت کی ہے۔
(فتح الباري: 728/9)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5470 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 1301 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
1301. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے۔ انھوں نے فرمایا:حضرت ابو طلحہ ؓ کا ایک بیٹا بیمارتھا وہ فوت ہو گیا جبکہ حضرت ابوطلحہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ ان کی بیوی نے بچےکو غسل وکفن دے کر اسے گھر کے ایک گوشے میں رکھ دیا۔ جب حضرت ابوطلحہ ؓ گھر تشریف لائے تو پوچھا:لڑکے کا کیا حال ہے؟ان کی بیوی نے جواب دیا:اسے آرام ہے اور مجھے امید ہے کہ اسے سکون میسر ہوا ہے۔ حضرت ابوطلحہ ؓ نے سمجھا کہ وہ صحیح کہہ رہی ہیں (بچہ اب ٹھیک ہے) پھر وہ رات بھر اپنی بیوی کے پاس رہے اور صبح کو غسل کر کے باہر جانے لگے تو بیوی نے انھیں بتایا کہ لڑکا تو فوت ہو چکا ہے۔ حضرت ابو طلحہ ؓ نے نبی ﷺ کے ہمرا صبح کی نماز ادا کی، پھر رات کے ماجرے کی نبی ﷺ کو خبردی جس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ تم دونوں میاں بیوی کو تمھاری اس رات میں برکت دے گا۔‘‘ ایک انصاری شخص کا بیان ہے کہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:1301]
حدیث حاشیہ: حضرت ابو طلحہ ؓ کی نیک ترین صالحہ صابرہ بیوی کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے اور اب وہ پورے سکون کے ساتھ لیٹا ہوا ہے۔
لیکن حضرت ابوطلحہ ؓ نے یہ سمجھا کہ بچے کو افاقہ ہوگیا ہے اور اب وہ آرام سے سورہا ہے۔
اس لیے وہ خود بھی آرام سے سوئے‘ ضروریات سے فارغ ہوئے اور بیوی کے ساتھ ہم بستر بھی ہوئے اور اس پر آنحضور ﷺ نے برکت کی بشارت دی۔
یہ کہ ان کے غیر معمولی صبروضبط اور خدا وند تعالیٰ کی حکمت پر کامل یقین کا ثمرہ تھا۔
بیوی کی اس ادا شناسی پر قربان جائیے کہ کس طرح انہوں نے اپنے شوہر کو ایک ذہنی کوفت سے بچالیا۔
محدث علی بن مدینی نے حضرت ابوطلحہ ؓ کے ان نولڑکوں کے نام نقل کئے ہیں جو سب عالم قرآن ہوئے اور اللہ نے ان کو بڑی ترقی بخشی۔
وہ نو بچے یہ تھے۔
اسحاق‘ اسماعیل‘ یعقوب‘ عمیر‘ عمر‘ محمد ‘ عبداللہ‘ زید اور قاسم۔
انتقال کرنے والے بچے کو ابوعمیر کہتے تھے۔
آنحضرت ﷺ اس کو پیار سے فرمایا کرتے تھے ابوعمیر تمہاری نغیر یعنی چڑیا کیسی ہے؟ یہ بچہ بڑا خوبصورت اور وجیہ تھا۔
ابو طلحہ ؓ اس سے بڑی محبت کیا کرتے تھے۔
بچے کی ماں ام سلیم کے استقلال کو دیکھئے کہ منہ پر تیوری نہ آنے دی اور رنج کو ایسا چھپایا کہ ابو طلحہ ؓ سمجھے واقعی بچہ اچھا ہوگیا ہے۔
پھر یہ دیکھئے کہ ام سلیم نے بات بھی ایسی کہی کہ جھوٹ نہ ہو کیونکہ موت درحقیقت راحت ہے۔
وہ معصوم جان تھی اس کے لیے تو مرنا آرام ہی آرام تھا۔
ادھر بیماری کی تکلیف گئی۔
ادھر دنیا کے فکروں سے جو مستقبل میں ہوتے نجات پائی۔
ترجمہ باب یہیں سے نکلتا ہے کہ ام سلیم نے رنج اور صدمہ کو پی لیا بالکل ظاہر نہ ہونے دیا۔
دوسری روایت میں یوں ہے کہ ام سلیم نے اپنے خاوند سے کہا کہ اگر کچھ لوگ عاریت کی چیزلیں، پھر واپس دینے سے انکار کریں تو کیسا ہے؟ اس پو ابوطلحہ ؓ بولے کہ ہرگز انکار نہ کرنا چاہیے۔
بلکہ عاریت کی چیز واپس کردینا چاہیے، تب ام سلیم نے کہا کہ یہ بچہ بھی اللہ کا تھا۔
آپ کو عاریتہ ملا ہوا تھا‘ اللہ نے اسے لے لیا تو آپ کو رنج نہ کرنا چاہیے۔
اللہ نے ان کو صبرو استقلال کے بدلے نولڑکے عطا کئے جو سب عالم قرآن ہوئے۔
سچ ہے کہ صبر کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1301 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 1301 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
1301. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے۔ انھوں نے فرمایا:حضرت ابو طلحہ ؓ کا ایک بیٹا بیمارتھا وہ فوت ہو گیا جبکہ حضرت ابوطلحہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ ان کی بیوی نے بچےکو غسل وکفن دے کر اسے گھر کے ایک گوشے میں رکھ دیا۔ جب حضرت ابوطلحہ ؓ گھر تشریف لائے تو پوچھا:لڑکے کا کیا حال ہے؟ان کی بیوی نے جواب دیا:اسے آرام ہے اور مجھے امید ہے کہ اسے سکون میسر ہوا ہے۔ حضرت ابوطلحہ ؓ نے سمجھا کہ وہ صحیح کہہ رہی ہیں (بچہ اب ٹھیک ہے) پھر وہ رات بھر اپنی بیوی کے پاس رہے اور صبح کو غسل کر کے باہر جانے لگے تو بیوی نے انھیں بتایا کہ لڑکا تو فوت ہو چکا ہے۔ حضرت ابو طلحہ ؓ نے نبی ﷺ کے ہمرا صبح کی نماز ادا کی، پھر رات کے ماجرے کی نبی ﷺ کو خبردی جس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ تم دونوں میاں بیوی کو تمھاری اس رات میں برکت دے گا۔‘‘ ایک انصاری شخص کا بیان ہے کہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:1301]
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ حضرت ام سلیم ؓ کے صبر و استقلال اور ان کی کامل تسلیم و رضا کا نتیجہ تھا کہ اس رات حمل ٹھہرنے سے جو بچہ پیدا ہوا اس کی پشت سے نو بچے حافظ قرآن پیدا ہوئے۔
ان کے علاوہ چار صابرہ شاکرہ بیٹیاں بھی اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائیں۔
حضرت ابو طلحہ ؓ کے ہاں عبداللہ پیدا ہوئے جنہیں رسول اللہ ﷺ نے اپنے دست مبارک سے گھٹی دی تھی۔
اور جو بیٹا فوت ہوا اس کا نام ابو عمیر تھا جس نے اپنے گھر میں ایک سرخ بلبل رکھی ہوئی تھی، جب وہ مر گئی تو رسول اللہ ﷺ اسے مذاق کرتے ہوئے کہتے تھے: ’’اے ابو عمیر! تیری چڑیا کو کیا ہوا؟‘‘ (صحیح البخاري، الأدب، حدیث: 6129) (2)
حضرت ام سلیم ؓ نے اپنے بچے کے متعلق لفظ سکون استعمال فرمایا۔
اس سے مراد سکون نفس، یعنی موت تھی، جبکہ حضرت ابو طلحہ ؓ نے اس سے نفس سکون مراد لیا کہ بچہ بیماری سے نجات پا کر آرام کر رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انہیں بچے کی صورت میں جو انعام دیا وہ صبر کی بدولت تھا۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مصیبت کے وقت رنج و غم کا اظہار نہ کرتے ہوئے اپنے تمام تر معاملات کو اللہ کے حوالے کر دینا عزیمت ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔
(فتح الباري: 218/3) (3)
قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق ہمیں اپنا رنج و صدمہ اللہ تعالیٰ کے حضور ہی پیش کرنا چاہیے۔
حضرات انبیائے ؑ کا یہی طریقہ رہا ہے۔
اسے قرآن مجید میں "صبر جمیل" سے تعبیر کیا گیا ہے، جیسا کہ حضرت یعقوب ؑ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے۔
(سورة یوسف: 18/12، 83)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1301 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2144 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، سیدنا ابوطلحہ ؓ کا ایک بیٹا جو سیدہ ام سلیم ؓ کے بطن سے تھا، فوت ہو گیا۔ انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ جب تک میں خود نہ کہوں ابوطلحہ کو ان کے بیٹے کی خبر نہ کرنا۔ آخر سیدنا ابوطلحہ ؓ آئے تو سیدہ ام سلیم شام کا کھانا سامنے لائیں۔ انہوں نے کھایا اور پیا پھر ام سلیم ؓ نے ان کے لئے اچھی طرح بناؤ اور سنگھار کیا یہاں تک کہ انہوں نے ان سے جماع کیا۔ جب ام سلیم نے دیکھا... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:6322]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
حتي تلطخت: حتیٰ کہ میں آلودہ ہو گیا، یعنی تعلقات زن و شو قائم کر لیے۔
(2)
لايطرقها طروقا: اس میں رات کو داخل نہیں ہوتے تھے، گھر میں بلا اطلاع نہیں آتے تھے۔
(3)
ضربها المخاض: اسے دردزہ شروع ہو گیا، بچے کی پیدائش کے اثرات پیدا ہو گئے، ولادت کا درد شروع ہو گیا۔
(4)
مااجد الذي كنت اجد: وہ درد جو میں محسوس کر رہی تھی، وہ نہیں ہو رہا۔
(5)
يتلمظها: وہ اسے چوسنے لگا۔
فوائد ومسائل: حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کا بچہ ابو عمیر، جس سے حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ بہت پیار کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے دل لگی اور خوش طبعی کرتے ہوئے فرماتے تھے، اے ابو عمیر، تیری بلبل کا کیا بنا، وہ بیمار ہو گیا اور ایک دن حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی عدم موجودگی میں فوت ہو گیا۔
تو حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا نے خاوند کی گھر آمد پر انہیں موت سے فوری طور پر آگاہ کرنا مناسب نہ سمجھا اور دوسروں کو بھی اطلاع دینے سے روک دیا اور انہیں نہلا دھلا کر ایک طرف رکھ دیا اور انتہائی صبر و شکیب سے کام لیتے ہوئے، انہیں محسوس نہ ہونے دیا، بلکہ پہلے سے زیادہ بن ٹھن کر انہیں بچے کی بیماری کے زائل ہونے کا قولی اور فعلی طور پر تاثر دیا اور پھر آخر میں انتہائی حکیمانہ انداز میں موت سے آگاہ کیا، اللہ تعالیٰ نے حضرت ام سلیم کے صبر و تحمل اور خاوند کی دلداری کرنے پر اس کی جگہ اور بچہ دیا، جس کا آپ نے پہلے ہی دن نام عبداللہ رکھ دیا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6322 سے ماخوذ ہے۔