ریاض الصالحین — حدیث نمبر 438

باب: (اللہ تعالیٰ کی رحمت کی) امید کا بیان

باب الرجاء

حدیث نمبر: 438
وعن أَبي نجيح عمرو بن عَبَسَة - بفتح العين والباءِ - السُّلَمِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنْتُ وَأَنَا في الجاهِلِيَّةِ أَظُنُّ أَنَّ النَّاسَ عَلَى ضَلاَلَةٍ، وَأَنَّهُمْ لَيْسُوا عَلَى شَيْءٍ، وَهُمْ يَعْبُدُونَ الأَوْثَانَ، فَسَمِعْتُ بِرَجُلٍ بِمَكَّةَ يُخْبِرُ أَخْبَارًا، فَقَعَدْتُ عَلَى رَاحِلَتِي، فَقَدِمْتُ عَلَيهِ، فإِذَا رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - مُسْتَخْفِيًا، جُرَآءُ عَلَيهِ قَومُهُ، فَتَلَطَّفْتُ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَيهِ
بِمَكَّةَ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا أَنْتَ؟ قَالَ: «أَنَا نَبيٌّ» قُلْتُ: وَمَا نَبِيٌّ؟ قَالَ: «أَرْسَلَنِي اللهُ» قُلْتُ: وَبِأَيِّ شَيْء أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: «أَرْسَلَنِي بِصِلَةِ الأَرْحَامِ، وَكَسْرِ الأَوْثَانِ، وَأَنْ يُوَحَّدَ اللهُ لاَ يُشْرَكُ بِهِ شَيْءٌ»، قُلْتُ: فَمَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا؟ قَالَ: «حُرٌّ وَعَبْدٌ»، ومعه يَوْمَئذٍ أَبُو بكرٍ وبلالٌ - رضي الله عنهم، قُلْتُ: إِنّي مُتَّبِعُكَ، قَالَ: «إنَّكَ لَنْ تَسْتَطيعَ ذلِكَ يَومَكَ هَذَا، أَلاَ تَرَى حَالي وحالَ النَّاسِ؟ وَلَكِنِ ارْجعْ إِلَى أَهْلِكَ، فَإِذَا سَمِعْتَ بِي قَدْ ظَهرْتُ فَأْتِنِي». قَالَ: فَذَهَبْتُ إِلَى أَهْلِي، وقَدِمَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - المَدِينَةَ حَتَّى قَدِمَ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِي المَدِينَةَ، فقُلتُ: مَا فَعَلَ هَذَا الرَّجُلُ الَّذِي قَدِمَ المَدِينَةَ؟ فقالوا: النَّاسُ إِلَيهِ سِرَاعٌ، وَقَدْ أَرادَ قَومُهُ قَتْلَهُ، فَلَمْ يَسْتَطِيعُوا ذلِكَ، فقَدِمْتُ المدينَةَ، فَدَخَلْتُ عَلَيهِ، فقُلتُ: يَا رَسُول الله أَتَعْرِفُني؟ قَالَ: «نَعَمْ، أَنْتَ الَّذِي لَقَيْتَنِي بمكَّةَ» قَالَ: فقلتُ: يَا رَسُول الله، أَخْبِرنِي عَمَّا عَلَّمَكَ اللهُ وأَجْهَلُهُ، أَخْبِرْنِي عَنِ الصَّلاَةِ؟ قَالَ: «صَلِّ صَلاَةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ اقْصُرْ عَنِ الصَّلاَةِ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ قِيدَ رُمْحٍ، فَإنَّهَا تَطْلُعُ حِينَ تَطلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيطَان، وَحينَئذٍ يَسجُدُ لَهَا الكُفَّارُ، ثُمَّ صَلِّ فَإِنَّ الصَلاَةَ مَشْهُودَةٌ مَحْضُورةٌ حَتَّى يَسْتَقِلَّ الظِّلُّ بالرُّمْحِ، ثُمَّ اقْصُرْ عَنِ الصَّلاةِ، فَإنَّهُ حينئذ تُسْجَرُ جَهَنَّمُ، فإذَا أَقْبَلَ الفَيْءُ فَصَلِّ، فَإِنَّ الصَّلاةَ مَشْهُودَةٌ مَحضُورَةٌ حَتَّى تُصَلِّي العصرَ، ثُمَّ اقْصرْ عَنِ الصَّلاةِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فإِنَّهَا تَغْرُبُ بينَ قَرْنَيْ شَيطانٍ، وَحِينَئذٍ يَسْجُدُ لَهَا الكُفّارُ» قَالَ: فقلتُ: يَا نَبيَّ الله، فالوضوءُ حدثني عَنْهُ؟ فَقَالَ: «مَا مِنْكُمْ رَجُلٌ يُقَرِّبُ وَضُوءهُ، فَيَتَمَضْمَضُ وَيسْتَنْشِقُ فَيَسْتَنْثِرُ، إلاَّ خَرَّتْ خَطَايَا وَجْهِهِ مِنْ أَطْرَافِ لِحْيَتِهِ مَعَ المَاءِ، ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيهِ إِلَى المِرفَقَيْن، إِلاَّ خَرَّتْ خَطَايَا يَدَيْهِ مِنْ أَنَامِلِهِ مَعَ الماءِ، ثُمَّ يَمْسَحُ رَأْسَهُ، إِلاَّ خَرَّتْ خَطَايَا رَأْسِهِ مِنْ أَطْرَافِ شَعْرِهِ مَعَ الماءِ، ثُمَّ يغسل قدميه إِلَى الكَعْبَيْنِ، إلاَّ خَرَّتْ خَطَايَا رِجلَيْهِ مِنْ أَنَاملِهِ مَعَ الماءِ، فَإنْ هُوَ قَامَ فَصَلَّى، فَحَمِدَ اللهَ تَعَالَى، وأَثنى عَلَيهِ ومَجَّدَهُ بالَّذي هُوَ لَهُ أَهْلٌ، وَفَرَّغَ قلبه للهِ تَعَالَى، إلاَّ انْصَرفَ مِنْ خَطِيئَتِهِ كهيئته يَومَ وَلَدتهُ أُمُّهُ».
فحدث عَمرُو بن عَبسَة بهذا الحديث أَبَا أُمَامَة صاحِب رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ لَهُ أَبُو أُمَامَة: يَا عَمْرُو بنُ عَبسَة، انْظُر مَا تقولُ! في مقامٍ واحدٍ يُعْطَى هَذَا الرَّجُلُ؟ فَقَالَ عَمْرٌو: يَا أَبَا أُمَامَة، لقد كَبرَتْ سِنّي، وَرَقَّ عَظمِي، وَاقْتَرَبَ أَجَلِي، وَمَا بِي حَاجَةٌ أَنْ
أَكْذِبَ عَلَى اللهِ تَعَالَى، وَلاَ عَلَى رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - لَوْ لَمْ أَسمعه مِنْ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - إلاَّ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَينِ أَوْ ثَلاثًا - حَتَّى عَدَّ سَبْعَ مَرَّات - مَا حَدَّثْتُ أَبدًا بِهِ، وَلكنِّي سمعتُهُ أكثَر من ذلِكَ. رواه مسلم.
قوله: «جُرَآءُ عَلَيهِ قَومُه» هُوَ بجيم مضمومة وبالمد عَلَى وزنِ عُلماءَ، أيْ: جَاسِرونَ مُستَطِيلُونَ غيرُ هائِبينَ، هذِهِ الرواية المشهورةُ، ورواه الحُمَيْدِيُّ وغيرُهُ «حِرَاءٌ» بكسر الحاء المهملة، وَقالَ: معناه غِضَابٌ ذَوُو غَمّ وهَمّ، قَدْ عِيلَ صَبرُهُمْ بِهِ، حَتَّى أثَّرَ في أجسامهم، من قولِهِم: حَرَى جسمهُ يَحْرَى، إِذَا نَقَصَ مِنْ ألمٍ أَوْ غَمٍّ ونحوهِ، والصَّحيحُ أنَّهُ بالجيمِ.
قوله - صلى الله عليه وسلم: «بَيْنَ قَرنَيْ شيطان» أيْ ناحيتي رأسِهِ والمرادُ التَّمْثيلُ، وَمعْنَاهُ: أنه حينئذٍ يَتَحرَّكُ الشَّيطَانُ وَشيعَتُهُ، وَيتَسَلَّطُونَ.
وقوله: «يُقَرِّبُ وَضوءهُ» معناه يُحضِرُ الماءَ الَّذِي يَتَوضّأ بِهِ، وقوله: «إلاَّ خَرَّت خطايا» هُوَ بالخاءِ المعجمة: أيْ سقطت، ورواه بعضُهم «جَرَت» بالجيم، والصحيح بالخاءِ وَهُوَ رواية الجمهور. وقوله: «فينْتَثرُ» أيْ يَستخرجُ مَا في أنفهِ مِنْ أذىً والنَّثْرَةُ: طَرَفُ الأنْفِ.
ترجمہ

سیدنا ابونجیح عمرو بن عَبَسہ سُلَمی رضی اللہ عنہ — (عَبَسہ) عین اور باء کے زبر کے ساتھ — سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں جاہلیت کے زمانے میں یہ سمجھتا تھا کہ لوگ گمراہی پر ہیں اور وہ کسی (صحیح) چیز پر نہیں ہیں، جبکہ وہ بتوں کی پوجا کرتے تھے۔ پھر میں نے مکہ میں ایک آدمی کے بارے میں سنا جو (نئی نئی) خبریں بیان کرتا ہے، تو میں اپنی سواری پر بیٹھا اور ان کے پاس پہنچ گیا، تو کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ چھپے ہوئے ہیں اور آپ کی قوم آپ پر جری (اور دلیر) ہے، چنانچہ میں نے نرمی اور تدبیر سے کام لیا یہاں تک کہ مکہ میں آپ کے پاس پہنچ گیا، تو میں نے آپ سے عرض کیا: آپ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نبی ہوں۔“ میں نے کہا: نبی کیا ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اللہ نے بھیجا ہے۔“ میں نے کہا: آپ کو کس چیز کے ساتھ بھیجا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے صلہ رحمی کرنے، بتوں کو توڑنے اور اس بات کے ساتھ بھیجا ہے کہ اللہ کو ایک مانا جائے، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرایا جائے۔“ میں نے کہا: اس (دین) پر آپ کے ساتھ کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک آزاد اور ایک غلام۔“ اور اس دن آپ کے ساتھ ابوبکر اور بلال رضی اللہ عنہما تھے۔ میں نے کہا: میں آپ کی پیروی کرنے والا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم آج کے دن اس کی طاقت نہیں رکھتے، کیا تم میرا اور لوگوں کا حال نہیں دیکھ رہے؟ لیکن تم اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ جاؤ، پھر جب تم میرے بارے میں سنو کہ میں غالب آ گیا ہوں تو میرے پاس آ جانا۔“ انہوں نے کہا: چنانچہ میں اپنے گھر والوں کے پاس چلا گیا، اور رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لے آئے، (میں اپنے گھر ہی میں رہا) یہاں تک کہ میرے گھر والوں میں سے کچھ لوگ مدینہ آئے، تو میں نے (ان سے) پوچھا: اس آدمی نے کیا کیا جو مدینہ آیا ہے؟ انہوں نے کہا: لوگ تیزی سے اس کی طرف جا رہے ہیں، اس کی قوم نے اسے قتل کرنا چاہا تھا مگر وہ ایسا نہ کر سکے۔ تو میں مدینہ آیا اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے پہچانتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، تم وہی ہو جو مجھے مکہ میں ملے تھے۔“ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے اس چیز کے بارے میں بتائیے جو اللہ نے آپ کو سکھائی ہے اور میں اس سے ناواقف ہوں، مجھے نماز کے بارے میں بتائیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”صبح کی نماز پڑھو، پھر نماز سے رک جاؤ یہاں تک کہ سورج ایک نیزے کے برابر بلند ہو جائے، کیونکہ وہ جب طلوع ہوتا ہے تو شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، اور اس وقت کفار اسے سجدہ کرتے ہیں۔ پھر نماز پڑھو، کیونکہ (اس وقت کی) نماز میں (فرشتے) گواہ اور حاضر ہوتے ہیں، یہاں تک کہ سایہ نیزے کے برابر ہو جائے، پھر نماز سے رک جاؤ، کیونکہ اس وقت جہنم کو بھڑکایا جاتا ہے، پھر جب سایہ ڈھلنے لگے تو نماز پڑھو، کیونکہ (اس وقت کی) نماز میں (فرشتے) گواہ اور حاضر ہوتے ہیں، یہاں تک کہ تم عصر کی نماز پڑھ لو، پھر نماز سے رک جاؤ یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے، اور اس وقت کفار اسے سجدہ کرتے ہیں۔“ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! تو وضو، اس کے بارے میں بھی مجھے بتائیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو آدمی بھی اپنے وضو کا پانی قریب کرتا ہے، پھر کلی کرتا ہے، ناک میں پانی ڈالتا ہے اور اسے جھاڑتا ہے، تو اس کے چہرے کے گناہ اس کی داڑھی کے کناروں سے پانی کے ساتھ گر جاتے ہیں، پھر (جب) وہ اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں کے گناہ اس کی انگلیوں کے پوروں سے پانی کے ساتھ گر جاتے ہیں، پھر (جب) وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر کے گناہ اس کے بالوں کے کناروں سے پانی کے ساتھ گر جاتے ہیں، پھر (جب) وہ اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوتا ہے تو اس کے پاؤں کے گناہ اس کی انگلیوں کے پوروں سے پانی کے ساتھ گر جاتے ہیں۔ پھر اگر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرے اور اس کی ایسی بزرگی بیان کرے جس کا وہ اہل ہے، اور اپنے دل کو اللہ تعالیٰ کے لیے فارغ کر لے، تو وہ اپنے گناہوں سے (پاک ہو کر) اس دن کی طرح لوٹتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“
پھر عمرو بن عبسہ (رضی اللہ عنہ) نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ کے صحابی ابوامامہ (رضی اللہ عنہ) کو بیان کی تو ابوامامہ نے ان سے کہا: اے عمرو بن عبسہ! دیکھو تم کیا کہہ رہے ہو! ایک ہی جگہ میں اس آدمی کو یہ (سب) دے دیا جاتا ہے؟ تو عمرو نے کہا: اے ابوامامہ! میری عمر بڑی ہو گئی ہے، میری ہڈیاں کمزور ہو چکی ہیں اور میری موت قریب آ چکی ہے، مجھے کوئی ضرورت نہیں کہ میں اللہ تعالیٰ پر اور رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھوں، اگر میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے صرف ایک، دو یا تین مرتبہ — یہاں تک کہ انہوں نے سات مرتبہ تک گنا — سنا ہوتا تو میں اسے کبھی بیان نہ کرتا، لیکن میں نے اسے اس سے بھی زیادہ مرتبہ سنا ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«جُرَآءُ عَلَيْهِ قَوْمُهُ»: یہ جیم کے پیش اور مد کے ساتھ «عُلَمَاءُ» کے وزن پر ہے، یعنی: (آپ کے خلاف) جسارت کرنے والے، دست درازی کرنے والے، بے خوف۔ یہی مشہور روایت ہے، اور حمیدی وغیرہ نے اسے «حِرَاءٌ» حاء مہملہ کے زیر کے ساتھ روایت کیا ہے اور کہا ہے: اس کا معنی ہے: غصے سے بھرے ہوئے، رنج و غم والے، جن کا صبر آپ کی وجہ سے جواب دے چکا ہو یہاں تک کہ اس کا اثر ان کے جسموں پر ظاہر ہو گیا ہو، یہ ان کے قول «حَرَى جِسْمُهُ يَحْرَى» سے ہے، جب کسی تکلیف یا غم وغیرہ سے جسم گھٹ جائے۔ اور صحیح یہ ہے کہ یہ جیم کے ساتھ ہے۔
آپ ﷺ کا فرمان «بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ»: یعنی اس کے سر کی دونوں جانبیں، اور اس سے مراد تمثیل ہے، اور اس کا معنی یہ ہے کہ اس وقت شیطان اور اس کے پیروکار حرکت میں آتے ہیں اور غلبہ پاتے ہیں۔
اور «يُقَرِّبُ وَضُوءَهُ» کا معنی ہے: وہ پانی حاضر کرتا ہے جس سے وضو کرے گا۔ اور «إِلَّا خَرَّتْ خَطَايَا»: یہ خاء معجمہ کے ساتھ ہے، یعنی: گر جاتے ہیں، اور بعض نے اسے «جَرَتْ» جیم کے ساتھ روایت کیا ہے، اور صحیح خاء کے ساتھ ہے اور یہی جمہور کی روایت ہے۔ اور «فَيَنْتَثِرُ» یعنی اپنی ناک میں موجود گندگی کو نکالتا ہے، اور «النَّثْرَةُ» ناک کا کنارہ ہے۔

وضاحت:
«مَشْهُودَةٌ» : یعنی اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ (النہایہ 2/513)
«تُسْجَرُ» : امام نووی رحمہ اللہ (شرح صحیح مسلم 3/302، حدیث 832) میں فرماتے ہیں: "اس کا معنی ہے: اسے خوب شدت سے بھڑکایا جاتا ہے۔"
«الحُمَيْدِيُّ» : امام محدث محمد بن فتوح (وفات 488ھ)، اپنی کتاب "الجمع بین الصحیحین" (3075) میں۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 438
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 208 (832) (294).
أي تشهدها الملائكة. النهاية ٢/ ٥١٣.
قال النووي في شرح صحيح مسلم ٣/ ٣٠٢ (٨٣٢): «معناه: توقد عليها إيقادًا بليغًا» .
الإمام المحدِّث محمد بن فتوح (ت ٤٨٨ هـ) في كتابه "الجمع بين الصحيحين" (٣٠٧٥).