ریاض الصالحین — حدیث نمبر 436
باب: (اللہ تعالیٰ کی رحمت کی) امید کا بیان
باب الرجاء
حدیث نمبر: 436
وعنه، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ لَيرْضَى عَنِ العَبْدِ أَنْ يَأْكُلَ الأَكْلَةَ، فَيَحْمَدُهُ عَلَيْهَا، أَوْ يَشْرَبَ الشَّرْبَةَ، فَيَحْمَدُهُ عَلَيْهَا». رواه مسلم.
«الأَكْلَة»: بفتح الهمزة وهي المرةُ الواحدةُ مِنَ الأكلِ كَالغَدوَةِ وَالعَشْوَةِ، والله أعلم.ترجمہ
انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بندے سے راضی ہوتا ہے جو کوئی کھانا کھائے تو اس پر اس کی حمد کرے، یا کوئی مشروب پیے تو اس پر اس کی حمد کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الأَكْلَة»: ہمزہ کے زبر کے ساتھ، اس سے مراد ایک مرتبہ کھانا ہے، جیسے «الغَدْوَة» (صبح کا ایک کھانا) اور «العَشْوَة» (شام کا ایک کھانا)۔ واللہ اعلم۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 140 پر گزر چکی ہے۔
انظر الحديث (١٤٠).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2734 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اللہ تعالیٰ اس بات سے راضی ہوتا ہے کہ بندہ کھانا کھا کر اس کی اس پر حمد (شکریہ) بیان کرے۔ یا پانی پیے تو اس پر اس کا شکر ادا کرے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6932]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
اكلة، شربة: ایک دفعہ کھانا، ایک دفعہ پینا، یعنی ہر کھانے اور پینے پر دینے والا کا شکریہ ادا کرے، کم از شکر، الحمدللہ کہنا ہے۔
اكله: لقمہ، شربةایک گھونٹ۔
اكلة، شربة: ایک دفعہ کھانا، ایک دفعہ پینا، یعنی ہر کھانے اور پینے پر دینے والا کا شکریہ ادا کرے، کم از شکر، الحمدللہ کہنا ہے۔
اكله: لقمہ، شربةایک گھونٹ۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6932 سے ماخوذ ہے۔