ریاض الصالحین — حدیث نمبر 428
باب: (اللہ تعالیٰ کی رحمت کی) امید کا بیان
باب الرجاء
وعن أنس - رضي الله عنه - عن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنّ الكَافِرَ إِذَا عَمِلَ حَسَنَةً، أُطعِمَ بِهَا طُعْمَةً مِنَ الدُّنْيَا، وَأَمَّا المُؤْمِنُ فَإنَّ الله تَعَالَى يَدَّخِرُ لَهُ حَسَنَاتِهِ في الآخِرَةِ، وَيُعْقِبُهُ رِزْقًا في الدُّنْيَا عَلَى طَاعَتِهِ».
وفي رواية: «إنَّ الله لاَ يَظْلِمُ مُؤْمِنًا حَسنَةً يُعْطَى بِهَا في الدُّنْيَا، وَيُجْزَى بِهَا في الآخِرَةِ. وَأَمَّا الكَافِرُ فَيُطْعَمُ بِحَسَنَاتِ مَا عَمِلَ للهِ تَعَالَى في الدُّنْيَا، حَتَّى إِذَا أفْضَى إِلَى الآخرَةِ، لَمْ يَكُنْ لَهُ حَسَنَةٌ يُجْزَى بِهَا». رواه مسلم.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کافر جب کوئی نیکی کرتا ہے تو اس کے بدلے اسے دنیا ہی میں کچھ کھلا دیا جاتا ہے، اور رہا مومن تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیاں اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر دیتا ہے اور اس کی اطاعت پر اسے دنیا میں بھی رزق عطا فرماتا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ کسی مومن پر اس کی ایک نیکی کے بارے میں بھی ظلم نہیں کرتا، اس کے بدلے اسے دنیا میں بھی عطا کیا جاتا ہے اور آخرت میں بھی اس کی جزا دی جائے گی۔ اور رہا کافر تو اسے ان نیکیوں کے بدلے جو اس نے دنیا میں اللہ تعالیٰ کے لیے کی ہوں، (دنیا ہی میں) کھلا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ آخرت میں پہنچے گا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہ ہوگی جس کی اسے جزا دی جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)