ریاض الصالحین — حدیث نمبر 416
باب: (اللہ تعالیٰ کی رحمت کی) امید کا بیان
باب الرجاء
وعن أَبي هريرة - أَوْ أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنهم - شك الراوي - ولا يَضُرُّ الشَّكُّ في عَين الصَّحَابيّ؛ لأنَّهُمْ كُلُّهُمْ عُدُولٌ - قَالَ: لَمَّا كَانَ غَزوَةُ تَبُوكَ، أصَابَ النَّاسَ مَجَاعَةٌ، فقالوا: يَا رَسُول الله، لَوْ أَذِنْتَ لَنَا فَنَحرْنَا نَواضِحَنَا فَأكَلْنَا وَادَّهَنَّا؟ فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «افْعَلُوا» فَجاء عُمَرُ - رضي الله عنه - فَقَالَ: يَا رَسُول الله، إنْ فَعَلْتَ قَلَّ الظَّهْرُ، وَلَكِن ادعُهُمْ بفَضلِ أزْوَادِهِمْ، ثُمَّ ادعُ الله لَهُمْ عَلَيْهَا بِالبَرَكَةِ، لَعَلَّ الله أَنْ يَجْعَلَ في ذلِكَ البَرَكَةَ. فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «نَعَمْ» فَدَعَا بِنَطْع فَبَسَطَهُ، ثُمَّ دَعَا بِفضلِ أزْوَادِهِمْ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجيءُ بكَفّ ذُرَة وَيَجيءُ بِكَفّ تمر وَيجيءُ الآخرُ بِكِسرَة حَتَّى اجْتَمَعَ عَلَى النّطعِ مِنْ ذلِكَ شَيء يَسيرٌ، فَدَعَا رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - بِالبَرَكَةِ، ثُمَّ قَالَ: «خُذُوا في أوعِيَتِكُمْ» فَأَخَذُوا في أَوْعِيَتهم حَتَّى مَا تَرَكُوا في العَسْكَرِ وِعَاء إلاَّ مَلأوهُ وَأَكَلُوا حَتَّى شَبعُوا وَفَضَلَ فَضْلَةٌ فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إلاَّ اللهُ وَأنّي رَسُولُ الله، لا يَلْقَى الله بِهِما عَبْدٌ غَيْرَ شَاكٍّ فَيُحْجَبَ عَنِ الجَنَّةِ». رواه مسلم.سیدنا ابوہریرہ یا سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، (یہ شک راوی کو ہے، اور صحابی کی تعیین میں شک نقصان دہ نہیں، کیونکہ صحابہ سب کے سب عادل ہیں)، انہوں نے کہا: جب غزوۂ تبوک کا موقع تھا تو لوگوں کو سخت بھوک لاحق ہوئی، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ ہمیں اجازت دیں تو ہم اپنے پانی ڈھونے والے اونٹ ذبح کر لیں، پھر (ان کا گوشت) کھائیں اور (ان کی چربی سے) تیل حاصل کریں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کر لو۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ نے ایسا کیا تو سواریاں کم ہو جائیں گی، بلکہ آپ ان سے ان کے بچے ہوئے توشے منگوا لیجیے، پھر ان پر ان کے لیے اللہ سے برکت کی دعا کیجیے، امید ہے کہ اللہ اس میں برکت ڈال دے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے چمڑے کا ایک دسترخوان منگوایا اور اسے بچھا دیا، پھر ان کے بچے ہوئے توشے منگوائے، تو کوئی آدمی ایک مٹھی مکئی لانے لگا، کوئی ایک مٹھی کھجور لانے لگا اور کوئی روٹی کا ایک ٹکڑا لانے لگا، یہاں تک کہ دسترخوان پر اس میں سے تھوڑی سی چیز جمع ہو گئی۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے برکت کی دعا فرمائی، پھر فرمایا: ”اپنے برتنوں میں لے لو۔“ چنانچہ انہوں نے اپنے برتنوں میں (کھانا) لیا یہاں تک کہ لشکر میں کوئی برتن نہ چھوڑا مگر اسے بھر لیا، اور انہوں نے کھایا یہاں تک کہ سیر ہو گئے اور (پھر بھی) کچھ بچ رہا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، جو بندہ بھی ان دونوں (گواہیوں) کے ساتھ بغیر شک کے اللہ سے ملے گا وہ جنت سے روکا نہیں جائے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«وَادَّهَنَّا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس سے مراد معروف تیل لگانا نہیں، بلکہ اس کا معنی ہے: ہم ان کی چربی سے تیل (روغن) بنا لیں۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/204، حدیث 33)
قال النووي في شرح صحيح مسلم ١/ ٢٠٤ (٣٣): «ليس مقصوده ما هو معروف من الأدهان وإنما معناه: اتخذنا دهنًا من شحومها» .