ریاض الصالحین — حدیث نمبر 399
باب: (اللہ تعالیٰ سے) خوف کا بیان
باب الخوف
وعن سمرة بن جندب - رضي الله عنه: أنَّ نبيَّ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مِنْهُمْ مَنْ تَأخُذُهُ النَّارُ إِلَى كَعْبَيهِ، وَمنْهُمْ مَنْ تَأخُذُهُ إِلَى رُكْبَتَيهِ، وَمنْهُمْ مَنْ تَأخُذُهُ إِلَى حُجزَتِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ تَأخُذُهُ إِلَى تَرْقُوَتِهِ». رواه مسلم.
«الحُجْزَةُ»: مَعْقِدُ الإزار تَحْتَ السُّرَّةِ، وَ«التَّرْقُوَةُ» بفتح التاءِ وضم القاف: هي العَظمُ الَّذِي عِنْدَ ثَغْرَةِ النَّحْرِ، وَللإنْسَانِ تَرْقُوتَانِ في جَانبَي النَّحْرِ.سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”ان (جہنمیوں) میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں آگ ان کے ٹخنوں تک پکڑے گی، اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں وہ ان کے گھٹنوں تک پکڑے گی، اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں وہ ان کے تہبند باندھنے کی جگہ تک پکڑے گی، اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں وہ ان کی ہنسلی کی ہڈی تک پکڑے گی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الحُجْزَةُ»: ناف کے نیچے تہبند باندھنے کی جگہ۔
«التَّرْقُوَةُ»: (تاء پر زبر اور قاف پر پیش کے ساتھ) وہ ہڈی ہے جو حلق کے گڑھے کے پاس ہوتی ہے، اور انسان کی دو ہنسلیاں ہوتی ہیں، حلق کی دونوں جانب۔