ریاض الصالحین — حدیث نمبر 383

باب: اللہ کی خاطر محبت کی فضیلت اور اس کی ترغیب، آدمی جس سے محبت کرتا ہو اسے بتا دینا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے، اور جب وہ اسے بتائے تو (دوسرا) اسے کیا جواب دے

باب فضل الحب في الله والحث عَلَيهِ وإعلام الرجل من يحبه، أنه يحبه، وماذا يقول لَهُ إِذَا أعلمه

حدیث نمبر: 383
وعن أَبي كَرِيمَةَ المقداد بن معد يكرب - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ، فَليُخْبِرْهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُ». رواه أَبُو داود والترمذي، وَقالَ: «حديث صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابوکریمہ مقداد بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے)

وضاحت:
«المقداد» : درست «المقدام» ہے، جیسا کہ تخریج کے مصادر، تحفۃ الاشراف (8/212) اور تہذیب الکمال (7/215) میں ہے، اور جیسا کہ آگے حدیث نمبر 515 اور 542 میں آرہا ہے۔
اسے ابوداود (5124)، ترمذی (2392) اور نسائی نے «السنن الکبریٰ» (10034) میں روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 383
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 5124) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (5016), أخرجه الترمذي (2392 وسنده حسن)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2392 | سنن ابي داود: 5124
الصواب: «المقدام» كما في مصادر التخريج وتحفة الأشراف ٨/ ٢١٢ (١١٥٥٢)، وتهذيب الكمال ٧/ ٢١٥ (٦٧٥٩)، وكما سيأتي في الحديث (٥١٥) و(٥٤٢).
- أخرجه: أبو داود (٥١٢٤)، والترمذي (٢٣٩٢)، والنسائي في «الكبرى» (١٠٠٣٤)، وقال الترمذي: «حديث حسن صحيح غريب» .

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2392 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´محبت سے باخبر کرنے کا بیان۔`
مقدام بن معدیکرب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم میں سے کوئی اپنے کسی مسلمان بھائی سے محبت کرے تو وہ اپنی اس محبت سے آگاہ کر دے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2392]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
کیونکہ جب دونوں ایک دوسرے کی محبت سے آگاہ اور باخبر ہو جائیں گے تو لازمی طور پر ان میں باہمی محبت پیدا ہوگی اور دو اسلامی بھائیوں کے دلوں سے کدورت واختلاف سے متعلق ساری چیزیں دور ہو جائیں گی۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2392 سے ماخوذ ہے۔