ریاض الصالحین — حدیث نمبر 381
باب: اللہ کی خاطر محبت کی فضیلت اور اس کی ترغیب، آدمی جس سے محبت کرتا ہو اسے بتا دینا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے، اور جب وہ اسے بتائے تو (دوسرا) اسے کیا جواب دے
باب فضل الحب في الله والحث عَلَيهِ وإعلام الرجل من يحبه، أنه يحبه، وماذا يقول لَهُ إِذَا أعلمه
حدیث نمبر: 381
وعن معاذ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «قَالَ الله - عز وجل: المُتَحَابُّونَ فِي جَلالِي، لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح».ترجمہ
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: میرے جلال (عظمت) کی خاطر آپس میں محبت کرنے والوں کے لیے نور کے منبر ہوں گے، جن پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں گے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وضاحت:
«يَغْبِطُهُمُ» : غبطہ (رشک) یہ ہے کہ کسی دوسرے کو حاصل بھلائی جیسی بھلائی کی تمنا کی جائے، بغیر اس کے کہ وہ اس سے زائل ہو۔ (دلیل الفالحین 3/335)
أي تمني مثل ما للغير من الخير من غير زواله عن صاحبه. دليل الفالحين ٣/ ٣٣٥.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2390 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´اللہ کی خاطر محبت کرنے کا بیان۔`
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: میری عظمت و بزرگی کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کے لیے قیامت کے دن نور (روشنی) کے ایسے منبر ہوں گے جن پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2390]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مفہوم یہ ہے کہ اللہ کی عظمت وبزرگی کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کا مقام ومرتبہ اس قدراونچا ہو گا کہ انبیاء وشہداء باوجویکہ سب سے اونچے مراتب پرفائزہوں گے اگردوسروں کے حال پر قیامت کے دن رشک کرتے تو ایسے لوگوں کے مراتب پرضروررشک کرتے۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2390 سے ماخوذ ہے۔