ریاض الصالحین — حدیث نمبر 372
باب: اہلِ خیر کی زیارت، ان کی ہم نشینی، صحبت اور ان سے محبت، ان سے اپنی ملاقات کی درخواست، ان سے دعا کروانا اور فضیلت والے مقامات کی زیارت
باب زيارة أهل الخير ومجالستهم وصحبتهم ومحبتهم وطلب زيارتهم والدعاء منهم وزيارة المواضع الفاضلة
وعن أُسَيْر بن عمرو، ويقال: ابن جابر وَهُوَ - بضم الهمزة وفتح السين المهملة - قَالَ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ - رضي الله عنه - إِذَا أتَى عَلَيهِ أَمْدَادُ أهْلِ اليَمَنِ سَألَهُمْ: أفِيكُمْ أُوَيْسُ بْنُ عَامِرٍ؟ حَتَّى أتَى عَلَى أُوَيْسٍ - رضي الله عنه - فَقَالَ لَهُ: أَنْتَ أُوَيْسُ ابْنُ عَامِر؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: مِنْ مُرَادٍ ثُمَّ مِنْ قَرَنٍ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَكَانَ بِكَ بَرَصٌ، فَبَرَأْتَ مِنْهُ إلاَّ مَوْضِعَ دِرْهَمٍ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: لَكَ وَالِدةٌ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «يَأتِي عَلَيْكُمْ أُويْسُ بْنُ عَامِرٍ مَعَ أَمْدَادِ أَهْلِ اليَمَنِ مِنْ مُرَادٍ، ثُمَّ مِنْ قَرَنٍ كَانَ بِهِ بَرَصٌ، فَبَرَأَ مِنْهُ إلاَّ مَوْضِعَ دِرْهَمٍ، لَهُ وَالدةٌ هُوَ بِهَا بَرٌّ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى الله لأَبَرَّهُ، فإنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لَكَ فَافْعَل» فَاسْتَغْفِرْ لي فَاسْتَغْفَرَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: أَيْنَ تُريدُ؟ قَالَ: الكُوفَةَ، قَالَ: ألاَ أَكْتُبُ لَكَ إِلَى عَامِلِهَا؟ قَالَ: أكُونُ في غَبْرَاءِ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيَّ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ العَامِ المُقْبِلِ حَجَّ رَجُلٌ مِنْ أَشْرَافِهِمْ، فَوافَقَ عُمَرَ، فَسَألَهُ عَنْ أُوَيْسٍ، فَقَالَ: تَرَكْتُهُ رَثَّ البَيْتِ قَليلَ المَتَاع، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «يَأتِي عَلَيْكُمْ أُوَيْسُ بْنُ عَامِرٍ مَعَ أمْدَادٍ مِنْ أَهْلِ اليَمَنِ مِنْ مُرَادٍ، ثُمَّ مِنْ قَرَنٍ، كَانَ بِهِ بَرَصٌ فَبَرَأَ مِنْهُ إلاَّ مَوضِعَ دِرْهَمٍ، لَهُ وَالِدَةٌ هُوَ بِهَا بَرٌّ لَوْ أقْسَمَ عَلَى اللهِ لأَبَرَّهُ، فَإنِ اسْتَطْعتَ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لَكَ، فَافْعَلْ» فَأتَى أُوَيْسًا، فَقَالَ: اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ: أَنْتَ أحْدَثُ عَهْدًا بسَفَرٍ صَالِحٍ، فَاسْتَغْفِرْ لي. قَالَ: لَقِيتَ عُمَرَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فاسْتَغْفَرَ لَهُ، فَفَطِنَ لَهُ النَّاسُ، فَانْطَلَقَ عَلَى وَجْهِهِ. رواه مسلم.
وفي رواية لمسلم أيضًا عن أُسَيْر بن جابر - رضي الله عنه: أنَّ أهْلَ الكُوفَةِ وَفَدُوا عَلَى عُمَرَ - رضي الله عنه - وَفِيهمْ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ يَسْخَرُ بِأُوَيْسٍ، فَقَالَ عُمَرُ: هَلْ هاهُنَا أَحَدٌ مِنَ القَرَنِيِّينَ؟ فَجَاءَ ذلِكَ الرَّجُلُ، فَقَالَ عمرُ: إنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَدْ قَالَ: «إنَّ رَجُلًا يَأتِيكُمْ مِنَ اليَمَنِ يُقَالُ لَهُ: أُوَيْسٌ، لاَ يَدَعُ باليَمَنِ غَيْرَ أُمٍّ لَهُ، قَدْ كَانَ بِهِ بَيَاضٌ فَدَعَا الله تَعَالَى، فَأذْهَبَهُ إلاَّ مَوضِعَ الدِّينَارِ أَو الدِّرْهَمِ، فَمَنْ لَقِيَهُ مِنْكُمْ، فَلْيَسْتَغْفِرْ لَكُمْ».
وفي رواية لَهُ: عن عمر - رضي الله عنه - قَالَ: إنِّي سَمِعْتُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ خَيْرَ التَّابِعِينَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: أُوَيْسٌ، وَلَهُ وَالِدَةٌ وَكَانَ بِهِ بَيَاضٌ، فَمُرُوهُ، فَلْيَسْتَغْفِرْ لَكُمْ».
قوله: «غَبْرَاءِ النَّاسِ» بفتح الغين المعجمة، وإسكان الباءِ وبالمد: وهم فُقَرَاؤُهُمْ وَصَعَالِيكُهُمْ وَمَنْ لا يُعْرَفُ عَيْنُهُ مِنْ أخلاطِهِمْ «وَالأَمْدَادُ» جَمْعُ مَدَدٍ: وَهُمُ الأَعْوَانُ وَالنَّاصِرُونَ الَّذِينَ كَانُوا يُمدُّونَ المُسْلِمِينَ في الجهَاد.اُسیر بن عمرو — اور انہیں ابن جابر بھی کہا جاتا ہے، (اُسیر) ہمزہ کے پیش اور سین مہملہ کے زبر کے ساتھ ہے — سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس جب یمن کی کمک کے دستے آتے تو آپ ان سے پوچھتے: کیا تم میں اویس بن عامر ہیں؟ یہاں تک کہ (ایک دن) آپ اویس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے پوچھا: کیا آپ اویس بن عامر ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ پوچھا: (قبیلہ) مراد سے، پھر (اس کی شاخ) قرن سے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ پوچھا: آپ کو برص (کی بیماری) تھی، پھر آپ اس سے شفا پا گئے سوائے ایک درہم کی جگہ کے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ پوچھا: آپ کی والدہ ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے) کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمہارے پاس یمن کی کمک کے ساتھ اویس بن عامر آئے گا، جو (قبیلہ) مراد سے، پھر قرن سے ہو گا، اسے برص تھا جس سے وہ شفا پا گیا سوائے ایک درہم کی جگہ کے، اس کی ایک والدہ ہے جس کے ساتھ وہ بہت نیکی کرنے والا ہے، اگر وہ اللہ پر قسم کھا لے تو اللہ اس کی قسم پوری کر دے، لہٰذا اگر تم سے ہو سکے کہ وہ تمہارے لیے مغفرت کی دعا کرے تو ایسا کرنا۔“ لہٰذا آپ میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ چنانچہ انہوں نے ان کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: آپ کہاں جانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: کوفہ۔ آپ نے کہا: کیا میں آپ کے لیے وہاں کے گورنر کو خط نہ لکھ دوں؟ انہوں نے کہا: مجھے عام (غریب) لوگوں میں رہنا زیادہ پسند ہے۔ پھر جب اگلا سال آیا تو ان کے سرداروں میں سے ایک آدمی نے حج کیا، اس کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو آپ نے اس سے اویس کے بارے میں پوچھا، اس نے کہا: میں نے انہیں اس حال میں چھوڑا کہ ان کا گھر خستہ حال اور سامان تھوڑا تھا۔ آپ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمہارے پاس یمن والوں کی کمک کے ساتھ اویس بن عامر آئے گا، جو مراد سے، پھر قرن سے ہو گا، اسے برص تھا جس سے وہ شفا پا گیا سوائے ایک درہم کی جگہ کے، اس کی ایک والدہ ہے جس کے ساتھ وہ بہت نیکی کرنے والا ہے، اگر وہ اللہ پر قسم کھا لے تو اللہ اس کی قسم پوری کر دے، لہٰذا اگر تم سے ہو سکے کہ وہ تمہارے لیے مغفرت کی دعا کرے تو ایسا کرنا۔“ چنانچہ وہ آدمی اویس کے پاس آیا اور کہا: میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ انہوں نے کہا: تم ابھی ابھی ایک نیک سفر سے آئے ہو، لہٰذا تم میرے لیے مغفرت کی دعا کرو۔ (پھر) پوچھا: کیا تم عمر سے ملے تھے؟ اس نے کہا: ہاں۔ تو انہوں نے اس کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ پھر لوگ ان (کے مقام) سے آگاہ ہو گئے تو وہ (وہاں سے) کسی سمت چل دیے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک اور روایت میں اُسیر بن جابر رضی اللہ عنہ سے ہے کہ اہلِ کوفہ کا ایک وفد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان میں ایک آدمی تھا جو اویس کا مذاق اڑایا کرتا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا یہاں قرن والوں میں سے کوئی ہے؟ تو وہی آدمی آیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”یمن سے تمہارے پاس ایک آدمی آئے گا جسے اویس کہا جاتا ہے، وہ یمن میں اپنی والدہ کے سوا کسی کو نہیں چھوڑے گا، اسے سفیدی (برص) تھی، اس نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو اللہ نے اسے دور کر دیا سوائے ایک دینار یا درہم کی جگہ کے، تو تم میں سے جو اس سے ملے، وہ (اس سے کہے کہ) تمہارے لیے مغفرت کی دعا کرے۔“
اور مسلم کی ایک روایت میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تابعین میں سب سے بہتر وہ آدمی ہے جسے اویس کہا جاتا ہے، اس کی ایک والدہ ہے، اور اسے سفیدی (برص) تھی، تو تم اس سے کہنا کہ وہ تمہارے لیے مغفرت کی دعا کرے۔“
«غَبْرَاءِ النَّاسِ» غین معجمہ کے زبر، باء کے سکون اور مد کے ساتھ: یعنی ان کے فقراء، محتاج لوگ اور ملے جلے عام لوگ جن کی ذات پہچانی نہ جاتی ہو۔
«الأَمْدَادُ» مَدَد کی جمع ہے: یعنی وہ مددگار اور حامی جو جہاد میں مسلمانوں کی مدد کیا کرتے تھے۔