ریاض الصالحین — حدیث نمبر 37
باب: صبر کا بیان
باب الصبر
حدیث نمبر: 37
وعن أبي سعيدٍ وأبي هريرةَ رضي الله عنهم، عن النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا يُصِيبُ المُسْلِمَ مِنْ نَصَبٍ، وَلاَ وَصَبٍ، وَلاَ هَمٍّ، وَلاَ حَزَنٍ، وَلاَ أذًى، وَلاَ غَمٍّ، حَتَّى الشَّوكَةُ يُشَاكُهَا إلاَّ كَفَّرَ اللهُ بِهَا مِنْ خَطَاياهُ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
و«الوَصَبُ»: المرض.ترجمہ
سیدنا ابوسعید (خدری) اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان کو جو بھی تھکاوٹ، بیماری، فکر، غم، تکلیف اور رنج پہنچتا ہے، یہاں تک کہ کانٹا بھی جو اسے چبھتا ہے، تو اللہ اس کے ذریعے اس کے گناہوں میں سے (کچھ) مٹا دیتا ہے۔“
(متفق علیہ)
«الْوَصَبُ»: بیماری۔
وضاحت:
مصیبتیں دو طرح کی ہوتی ہیں: 1- کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جب انسان کو مصیبت پہنچتی ہے تو وہ اجر کو یاد کرتا ہے اور اس مصیبت پر اللہ سے ثواب کی امید رکھتا ہے، تو اس میں اسے دو فائدے حاصل ہوتے ہیں: گناہوں کا کفارہ اور نیکیوں میں اضافہ۔ 2- اور کبھی وہ اس سے غافل ہو جاتا ہے، اس کا سینہ تنگ ہو جاتا ہے اور وہ ثواب کی نیت اور اللہ سے اجر کی امید سے غافل ہو جاتا ہے، تو اس میں (صرف) اس کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے۔ لہٰذا وہ اپنے پاس آنے والی ان مصیبتوں میں ہر حال میں فائدے میں ہے: یا تو وہ گناہوں کے کفارے اور خطاؤں کے جھڑنے کا فائدہ حاصل کرتا ہے، بغیر اس کے کہ اسے اجر ملے، کیونکہ اس نے کوئی نیت نہیں کی، نہ صبر کیا اور نہ اجر کی امید رکھی، اور یا وہ دونوں چیزوں کا فائدہ حاصل کرتا ہے جیسا کہ گزرا۔ اسی لیے انسان کو چاہیے کہ جب اسے کوئی مصیبت پہنچے، خواہ کانٹا ہی ہو، تو وہ اس مصیبت پر اللہ سے ثواب کی امید کو یاد رکھے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/109)
المصائب تكون على وجهين: ١ - تارة إذا أُصيب الإنسان تذكّر الأجر واحتسب هذه المصيبة على الله فيكون فيها فائدتان: تكفير الذنوب، وزيادة الحسنات. ٢ - وتارة يغفل عن هذا فيضيق صدره، ويغفل عن نية الاحتساب، والأجر على الله فيكون في ذلك تكفير لسيئاته، إذًا هو رابح على كل حال في هذه المصائب التي تأتيه. فإما أن يربح تكفير السيئات، وحط الذنوب بدون أن يحصل له أجر لأنه لم ينو شيئًا ولم يصبر ولم يحتسب الأجر، وإما أن يربح شيئين كما تقدم. ولهذا ينبغي للإنسان إذا أصيب ولو بشوكة، فليتذكر الاحتساب من الله على هذه المصيبة. شرح رياض الصالحين ١/ ١٠٩.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5642 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5642. حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "مسلمان کو جو بھی پریشانی، بیماری، رنج و ملال، تکیلف اور غم پہنچتا ہے یہاں تک کہ اسے کوئی کاٹنا بھی چبھتا ہے تو اللہ تعالٰی اسے اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5642]
حدیث حاشیہ:
(1)
ان احادیث کا سبب ورود یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت اچانک تکلیف ہوئی تو آپ شدت درد کی وجہ سے بستر پر کروٹیں لینے لگے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اللہ کے رسول! اگر ہم میں سے کوئی اس طرح کرتا تو آپ ناراض ہو جاتے۔
اس وقت آپ نے فرمایا: ’’صالحین کو مصائب و آلام سے دوچار کیا جاتا ہے۔
‘‘ (مسند أحمد: 159/6, 160)
ابن حبان کی ایک روایت میں ہے کہ تکلیف کی وجہ سے اللہ تعالیٰ گناہ مٹا دیتا ہے اور درجات بھی بلند کرتا ہے۔
(صحیح ابن حبان بترتیب ابن بلبان: 167/7، رقم: 2906) (2)
اس کا مطلب یہ ہے کہ تکلیف، رفع عقاب اور حصول ثواب دونوں کا سبب بن جاتی ہے۔
بہرحال اگر انسان کو تکلیف آئے تو وہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے، اور اگر اسے اللہ تعالیٰ کا فیصلہ سمجھ کر برداشت کرے تو حصول ثواب کا بھی باعث ہے۔
(فتح الباري: 131/10)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5642 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2573 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا:"مسلمان کو جو مرض ہویاتھکاوٹ،تکلیف ہویا پریشانی یا غم جو اس کوفکر میں مبتلا کرے اس کے سبب اس کی بُرائیاں مٹتی ہیں۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6568]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
وصب: مرض۔
(2)
نصب: تکان۔
(3)
سقم، بیماری۔
(4)
حزن: پریشانی۔
(5)
هم: فکر و اندیشہ جو اذیت کا باعث بنے۔
(1)
وصب: مرض۔
(2)
نصب: تکان۔
(3)
سقم، بیماری۔
(4)
حزن: پریشانی۔
(5)
هم: فکر و اندیشہ جو اذیت کا باعث بنے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6568 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 966 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´بیمار کے ثواب کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومن کو جو بھی تکان، غم، اور بیماری حتیٰ کہ فکر لاحق ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے گناہ مٹا دیتا ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز/حدیث: 966]

اردو حاشہ: 1؎: مطلب یہ ہے کہ مومن کودنیامیں جوبھی آلام ومصائب پہنچتے ہیں اللہ انہیں اپنے فضل سے اس کے گناہوں کاکفارہ بنادیتاہے، لیکن یہ اسی صورت میں ہے جب مومن صبرکرے، اور اگروہ صبرکے بجائے بے صبری کا مظاہرہ اورتقدیرکا رونا رونے لگے تو وہ اس اجرسے تومحروم ہوہی جائے گا، اورخطرہ ہے کہ اسے مزید گناہوں کا بوجھ نہ اٹھانا پڑجائے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 966 سے ماخوذ ہے۔