ریاض الصالحین — حدیث نمبر 367

باب: اہلِ خیر کی زیارت، ان کی ہم نشینی، صحبت اور ان سے محبت، ان سے اپنی ملاقات کی درخواست، ان سے دعا کروانا اور فضیلت والے مقامات کی زیارت

باب زيارة أهل الخير ومجالستهم وصحبتهم ومحبتهم وطلب زيارتهم والدعاء منهم وزيارة المواضع الفاضلة

حدیث نمبر: 367
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الرَّجُلُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ، فَليَنْظُرْ أَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلُ». رواه أَبُو داود والترمذي بإسناد صحيح، وَقالَ الترمذي: «حديث حسن».
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آدمی اپنے دوست کے دین (طریقے) پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 367
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن لغيره , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (5019), أخرجه الترمذي (2378 وسنده حسن),
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4833)، والترمذي (2378) وقال: «حديث حسن غريب».
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: الخليل: الصديق. والحديث حسن لغيره انظر (الصحيحة) رقم (927)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2378 | سنن ابي داود: 4833

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2378 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہئے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، اس لیے تم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیئے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2378]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مفہوم یہ ہے کہ اچھے انسان کی صحبت سے اچھائی اوربرے انسان کی صحبت سے برائی حاصل ہوتی ہے، اس لیے کسی سے دوستی کرتے وقت یہ خیال رکھنا چاہئے کہ دوست دیندارہو ورنہ بری صحبت تباہی کا باعث ہوگی۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2378 سے ماخوذ ہے۔