ریاض الصالحین — حدیث نمبر 359
باب: علماء، بڑوں اور اہلِ فضل کی توقیر، انہیں دوسروں پر مقدم کرنا، ان کی مجلسوں کو بلند رکھنا اور ان کے مرتبے کو ظاہر کرنا
باب توقير العلماء والكبار وأهل الفضل وتقديمهم عَلَى غيرهم ورفع مجالسهم وإظهار مرتبتهم
حدیث نمبر: 359
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا أَكْرَمَ شَابٌّ شَيْخًا لِسِنِّهِ إلاَّ قَيَّضَ اللهُ لَهُ مَنْ يُكْرِمُهُ عِنْدَ سِنِّه». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث غريب».ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو جوان کسی بوڑھے کی اس کی عمر کی وجہ سے عزت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کے بڑھاپے میں ایسا شخص مقرر فرما دیتا ہے جو اس کی عزت کرے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث غریب ہے)
وضاحت:
«قَيَّضَ» : یعنی سبب بنا دیا اور مقدر کر دیا۔ (النہایہ 4/132)
أي سبّبَ وقدّر. النهاية ٤/ ١٣٢.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2022 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´بڑوں بوڑھوں کی عزت و احترام کا بیان۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو جوان کسی بوڑھے کا اس کے بڑھاپے کی وجہ سے احترام کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسے لوگوں کو مقرر فرما دے گا جو اس عمر میں (یعنی بڑھاپے میں) اس کا احترام کریں۔" [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2022]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں یزید بن بیان، اور أبوالرحال دونوں ضعیف راوی ہیں)
نوٹ:
(سند میں یزید بن بیان، اور أبوالرحال دونوں ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2022 سے ماخوذ ہے۔