ریاض الصالحین — حدیث نمبر 350

باب: علماء، بڑوں اور اہلِ فضل کی توقیر، انہیں دوسروں پر مقدم کرنا، ان کی مجلسوں کو بلند رکھنا اور ان کے مرتبے کو ظاہر کرنا

باب توقير العلماء والكبار وأهل الفضل وتقديمهم عَلَى غيرهم ورفع مجالسهم وإظهار مرتبتهم

حدیث نمبر: 350
وعن عبد الله بن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لِيَلِني مِنْكُمْ أُولُوا الأحْلام وَالنُّهَى، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ» ثَلاثًا «وَإيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الأسْوَاق». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے سمجھ دار اور عقل مند لوگ میرے قریب کھڑے ہوں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں۔“ تین مرتبہ (فرمایا)، ”اور بازاروں کے شور و غل سے بچو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
«وَهَيْشَاتِ الأَسْوَاقِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یعنی بازاروں کی بھیڑ بھاڑ، ان میں ہونے والے جھگڑے اور لڑائیاں، آوازوں کا بلند ہونا، شور و غل اور فتنے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 2/333)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 350
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 30 (432 م) (123).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 432 | سنن ترمذي: 228
قال النووي في شرح صحيح مسلم ٢/ ٣٣٣ (٣٤٢): «أي اختلاطها والمنازعة والخصومات وارتفاع الأصوات واللغط والفتن التي فيها» .

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 432 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے میرے قریب بالغ اور عقلمند کھڑے ہوں، پھر جو اس صفت میں ان کے قریب ہوں (اس طرح تین بار فرمایا) اور تم بازاروں کے اختلاط اور شوروشغب سے بچو۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:974]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
هَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ: بازاروں کا سا اختلاط اور اختلاف وجھگڑا، اور شوروشغب کیونکہ هشوشة فتنہ واختلاط کو کہتے ہیں۔
وَلِي يَلِي: قریب ہونا، ملا ہوا ہونا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 974 سے ماخوذ ہے۔